Shah Bagh; M Nadim dies after recent accident
ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شاہ باغ کا رہائشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

چند یوم قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شاہ باغ کا رہائشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اتوار کے روز زین اور محمد ندیم جو کے شاہ باغ کے رہائشی ہیں دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے راجہ مارکیٹ یو ٹرن سے روڈ کراس کرتے ہوئے راولپنڈی کی جانب سے آتے ہوئے ٹیوٹا ہائی ایس سے ٹکرا گئے تھے زین بھی زخمی ہوا جبکہ ندیم شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا تین دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد محمد ندیم منگل کی رات انتقال کر گیا مرحوم کے تین بچے جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے مرحوم کی عمر تقریبا تیس سال ہے اور وہ ڈرائیور تھا اس کا والد پہلے ہی فوت ہو چکا ہے
Kallar Syedan; Mohammad Nadeem who was injured in a accident has sadly passed away, Nadim who worked as a driver was buried in his native village Shah Bagh.