DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; President traders union Kahuta, Malik Bagh Ali passed away

صدر انجمن تاجران کریانہ فروشاں ملک باغ علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

صدر انجمن تاجران کریانہ فروشاں ملک باغ علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازے جنازے جناہ چھنی جنازہ گاہ میں ادا کیا نماز جناز ہ میں نو منتخب ایم پی اے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمدآف مٹور ،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،نمبردار اسد عزیز، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،سید نذابت حسین شاہ ، راشد مبارک عباسی ،ٹھکیدار قمر عباسی،راجہ ذوالفقار علی ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Kahuta; The President traders union Kahuta, Malik Bagh Ali has sadly passed away, namaz e janaza was performed at Channi janaza Gha in front of large number of public and social and political personalities.

راجہ الطاف حسین کی قیادت میں وفد کی نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

معرو ف سیاسی شخصیت ملک عشرت باری اور یوسی مواڑہ سے راجہ الطاف حسین کی قیادت میں وفد کی نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد۔ د پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کے وفد کی نومنتخب اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وفد کی قیادت پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے جنرل سکریڑی راجہ الطاف حسین نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سکریڑی اطلاعات راجہ پرویز،سابق جوائیٹ سکریڑی راجہ سہیل احمد ،راجہ تنویراحمد،راجہ ظفر علی ،راجہ اعجاز آف بملوٹ،راجہ شوکت ،راجہ عقیل ،حاجی ظفیر ،سابق کونسلر مواڑہ طاہر ایوب کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے نے وفد کا شکریہ اد ا کیا ۔ 

معروف ٹرانسپورٹرراجہ افتخار احمد اور چوہدری عثمان کی طرف سے نو منتخب MNAصداقت علی عباسی کو مبارکباد

معروف ٹرانسپورٹرراجہ افتخار احمد اور چوہدری عثمان کی طرف سے نو منتخب MNAصداقت علی عباسی کو مبارکباد۔ پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں عمران کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشاء اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹرراجہ افتخار احمد آف کوٹ اور چوہدری عثمان نے نو منتخب MNAصداقت علی عباسی کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے کھرپینچوں کی کھڑپینچی کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس ممبران کی اکثریت نے مسترد کر دیا

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس ممبران کی اکثریت نے مسترد کر دیا ۔ ہاؤس مچھلی منڈی بن گیا ۔ دس اپوزیشن ممبران نے بجٹ میں اے ڈی پی پر تحفظات ۔ تعلیم اور صفائی پر توجہ نہ دینے اورسلاٹر ہاؤس شہر سے با ہر منتقل نہ کرنے پر ایوان کی اکثریت رائے شماری کا مطالبہ کر دیا ۔ (18) شریک ارکان میں سے دس اپوزیشن ارکان نے مخالفت کی جبکہ کنو ینئرسمیت (8) حکومتی ارکان ایک گھنٹہ سے زائد ناراض اراکن کو مناتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سنیئر ممبر قاضی عبدالقیوم منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہو ر اکبر نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے ۔ اس موقع پر ہاؤس میں مخاف اراکین راجہ وحید احمد ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ ، حاجی ارشد ، ملک عبدالرؤف ، شازیہ نورین ، صفینہ شاہین ، ماسٹر (ر)نوازقریشی نے بھر پور مخالفت کی ۔ اور کہا کہ ہمیں اے ڈی پی پر تحفظات ہیں ۔ہمیں اعتماد میں نہ لیاگیا ۔تعلیم ،صحت اور صفائی کے لیئے کوئی توجہ نہ ہے ۔ سلاٹر ہاؤ س کے لیئے مرمت کی رقم مختص کرنے پر ممبران نے شدید احتجا ج کیا ۔ اور کہا شہر کے وسط میں سلاٹر ہاؤ س سے بد بو اور تغن پھیل رہا ہے ۔ اسکو باہر شفٹ کر نے کی بجائے مرمت کا فنڈمختص کر نا درست نہ ہے ۔ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔اکثریت ممبران نے رائے شماری نہ کرانے پر کنوینئر پر جانبداری کا الزام لگایا ۔ جس پر کنوینئر اجلاس ایک دن کے لیئے ملتوی کر دیا ۔ ممبران کی اکثریت نے اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہ ہے ۔ اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہور اکبر ، ڈاکٹر کرسٹوفر یوسف ، شازیہ اسرار ، ملک عثمان ، قاضی اسحاق ، قاضی اخلاق ، زرین شاہ اور کنو نیئر قاضی عدالقیوم شریک تھے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button