Kallar Syedan; Youngster drowns while fishing in Dhok Rawal
ڈھوک راول کا 13 سالہ نوجوان پاؤں پھسل جانے کے باعث بھروالہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا
مچھلیوں کے شکار کیلئے مانکیالہ کی یونین کونسل لوہدراں کی ڈھوک راول کا 13 سالہ نوجوان پاؤں پھسل جانے کے باعث بھروالہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک راول کے رہائشی ذیشان اور عبید گزشتہ روز مچھلیوں کے شکار کیلئے قریبی برساتی نالے میں گئے مگر شام تک گھر واپس نہ لوٹے جس سے گھر والوں کو تشویش لاحق ہو ئی اور انہوں نے اپنے بیٹوں کی تلاش شروع کر دی۔ جب والدین نے ان کی تلاش کے لیے برساتی نالے بھروالہ لنگ کا رخ کیا گیا تو دیکھا کہ دونوں کی قمیضیں برساتی نالے کے کنارے پر پڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کی جیبوں میں موبائل فونز بھی موجود تھے اور کپڑوں کے قریب ہی موٹر سائیکل بھی موجود تھا لیکن مچھلیوں کے شکار کیلئے آنے والے دونوں غائب تھے ۔اس موقع پر مقامی غوطہ خوروں نے برساتی نالے میں ذیشان نامی نوجوان کی نعش برآمد کر لی جبکہ عبید صبح 5 بجے کے قریب اپنے گھر پہنچ گیا جس نے بتایا کہ ذیشان کے ڈوبنے کے بعد وہ خوف زدہ ہو گیا تھا اور یہاں سے بھاگ گیا۔
Kallar Syedan; Zeeshan, 13 was fishing with his friend when he slipped in to deep end of local nala in village Rawal in union council Lodhran and drowned. His body was discovered later by divers.
کلر سیداں پولیس نے ماتھے پر ٹارچ مار کر زخمی کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
کلر سیداں پولیس نے ماتھے پر ٹارچ مار کر زخمی کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد زبیر سکنہ سیری نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔گزشتہ رات سوا نو بجے کے قریب ،میں اپنے سسر مشتاق حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل کے ذریعے کلر سیداں بازار سے واپس گھر جا رہا تھا اور جب ہم گاؤں کے رہائشی ندیم کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک ندیم کا کتا راستے میں آگیا ۔میں نے اسے بچانے کیلئے بریک لگائی تو ندیم سامنے آ گیا اور گالی گلوچ شروع کر دی۔اس کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی جو اس نے مارنے کی کوشش کی تو میرے سسر مشتاق حسین نے اس کی کلہاڑی کو پکڑ لیا پھر اس نے ٹارچ اٹھا کر میرے ماتھے پر دے ماری جس سے میرے ماتھے پر زخم ہو گیا۔
ٹریفک حادثہ میں زخمی کرنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
ٹریفک حادثہ میں زخمی کرنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اورنگزیب سکنہ دھمالی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے قیصر کے ہمراہ اپنے سالے کے گھر جا رہا تھا اور جونہی ہم سکوٹ موڑ کے قریب پہنچے تو سامنے سے سفید رنگ کی کار میں بیٹھے ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ افتخار سکنہ بھیائی مہر علی معلوم ہوا نے انتہائی تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانگ سائیڈ سے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اورمیرا بیٹا قیصر موٹر سائیکل سے گر گئے اور اس موقع پر میرے بیٹے کو شدید قسم کی چوٹیں آئیں اور اسے مقامی افراد کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا۔
میونسپل کمیٹی آفیسر (ریگولیشن) اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی
سجاد علی خان نے ایم سی کلر سیداں میں بطور میونسپل کمیٹی آفیسر (ریگولیشن) اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔قبل ازیں وہ ایم سی حسن ابدال میں چیف آفیسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ادھرایم سی کلر سیداں میں تعینات ایم او (ریگولیشن) الفت شہزاد کا تبادلہ بطور چیف آفیسر دینہ کر دیا گیا ہے ۔
ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 6 پھلینہ سے حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجہ محمد علی 265 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی
ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 6 پھلینہ سے حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجہ محمد علی 265 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ایم سی کونسلر جنید بھٹی، وحید جنجوعہ،رفیق بھٹی اور اشتیاق بھٹی نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ وارڈ نمبر 6 پھلینہ سے پیپلز پارٹی کی نامزدامیدوار مہرین انور راجہ صرف 11 ووٹیں حاصل کر سکیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار غلام مرتضی ستی 110،آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد 89جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور کے حصے میں 20 ووٹ آئے ،اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجہ محمد علی کو ہم نے اکثریتی ووٹوں سے کامیابی دلائی جس کیلئے ہم بھٹی برادری،جنجوعہ برادری اور ملک برادری کے مشکور و ممنون ہیں۔
یاسر اقبال صدیقی سکنہ کلر سیداں کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ تین روند برآمد کر کے مقدمہ درج
کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر خضر حیات نے دوران گشت یاسر اقبال صدیقی سکنہ کلر سیداں کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ تین روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
نثار تنویر شیرازی نے نو منتخب ارکان اسمبلی کومبارکباد
سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی نے نو منتخب ارکان اسمبلی راجہ پرویز اشرف، صداقت عباسی، راجہ صغیر احمد اور چوہدری جاوید کوثر کو انتخابی کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ علاقائی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔
کمال ہاشمی سے ان کی خوشدامن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار
بلدیہ کلر سیداں کے ارکان حاجی اخلاق حسین ،عابد حسین زاہدی، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، عاطف اعجاز بٹ کے علاوہ محسن نوید سیٹھی، ایاز قمر، مسعود بھٹی نے پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی سے ان کی خوشدامن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
بلدیہ کلر سیداں کے رکن راجہ ظفرمحمودحج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ برطانیہ کے دورے پر لندن روانہ ہوگئے