میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس ممبران کی اکثریت نے مسترد کر دیا ۔ ہاؤس مچھلی منڈی بن گیا ۔ کنوینئر قاضی عبدالقیوم نے اجلاس ملتوی کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔ دس اپوزیشن ممبران نے بجٹ میں اے ڈی پی پر تحفظات ۔ تعلیم اور صفائی پر توجہ نہ دینے اورسلاٹر ہاؤس شہر سے با ہر منتقل نہ کرنے پر ایوان کی اکثریت رائے شماری کا مطالبہ کر دیا ۔ (18) شریک ارکان میں سے دس اپوزیشن ارکان نے مخالفت کی جبکہ کنو ینئرسمیت (8) حکومتی ارکان ایک گھنٹہ سے زائد ناراض اراکن کو مناتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سنیئر ممبر قاضی عبدالقیوم منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہو ر اکبر نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے ۔ اس موقع پر ہاؤس میں مخاف اراکین راجہ وحید احمد ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ ، حاجی ارشد ، ملک عبدالرؤف ، شازیہ نورین ، صفینہ شاہین ، ماسٹر (ر)نوازقریشی نے بھر پور مخالفت کی ۔ اور کہا کہ ہمیں اے ڈی پی پر تحفظات ہیں ۔ہمیں اعتماد میں نہ لیاگیا ۔تعلیم ،صحت اور صفائی کے لیئے کوئی توجہ نہ ہے ۔ سلاٹر ہاؤ س کے لیئے مرمت کی رقم مختص کرنے پر ممبران نے شدید احتجا ج کیا ۔ اور کہا شہر کے وسط میں سلاٹر ہاؤ س سے بد بو اور تغن پھیل رہا ہے ۔ اسکو باہر شفٹ کر نے کی بجائے مرمت کا فنڈمختص کر نا درست نہ ہے ۔ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔اکثریت ممبران نے رائے شماری نہ کرانے پر کنوینئر پر جانبداری کا الزام لگایا ۔ جس پر کنوینئر اجلاس ایک دن کے لیئے ملتوی کر دیا ۔ ممبران کی اکثریت نے اجلاس ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہ ہے ۔ اجلاس میں حکومتی اراکین چیئرمین راجہ ظہور اکبر ، ڈاکٹر کرسٹوفر یوسف ، شازیہ اسرار ، ملک عثمان ، قاضی اسحاق ، قاضی اخلاق ، زرین شاہ اور کنو نیئر قاضی عدالقیوم شریک تھے ۔
Kahuta; A Meeting was held to finalise budget but it was rejected by the opposition. Total 18 members attended the meeting to approve the budget but was rejected by 10 members of the opposition.
تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و نو منتخب ممبر قو می اسمبلی عامر کیانی سے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ندیم کیانی کی ملاقات
تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و نو منتخب ممبر قو می اسمبلی عامر کیانی سے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ندیم کیانی کی ملاقات ۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لینے اور کامیاب کرانے پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور عامر کیانی کے مشکور ہیں ۔ عمران خان پاکستانی قو م کے لیئے امید کی کرن ہیں ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہوگا ۔ اور ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیا ت کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ندیم کیانی نے تحریک انصا ف کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی صدر شمالی پنجا ب عامر کیانی سے ملاقات کی اور ان کوالیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عامر کیانی نے الیکشن میں کامیابی کے لیئے اہم رول ادا کرنے اور بھر پور انتخابی مہم چلانے پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ندیم کیانی سمیت تمام ووٹر ز ،کارکنا ن اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آچکی ہے ۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔
صدر انجمن تاجران کریانہ فروشاں ملک باغ علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
صدر انجمن تاجران کریانہ فروشاں ملک باغ علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ نماز جناز ہ میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں اہلیان علاقہ ، تاجران نے شرکت کی ۔ اور ان کے صاحبزادوں ملک طاہر شفیق سے اظہار تعزیت کیا ۔