نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ۔ حلقے بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ووٹروں کا عوامی سیکرٹریٹ مٹور آمد راجہ صغیر احمد کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد ۔ تفصیل کے مطابق خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا مبارکباد دینے کا سلسلہ 4دنوں سے مسلسل جاری ہے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ ووٹرز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میںآکر اپنے محبوب قائد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں گذشتہ روز کہوٹہ سے محکمہ مال کے راجہ عبرت اقبال ،لالہ صابر حسین ، چوہدری افتخار احمد ، عامر محمود ، یوسی سموٹ سے جنرل کونسلر چوہدری منگا کے چھوٹے بھائی چوہدری عابد حسین ،معروف سیاسی شخصیت اکرم بھٹی موتی مسجد ،یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون سے اعوان برادری کے سابق کونسلر و امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک محمد رشید ،نمبردار ملک فدا آف بھون ،جنرل کونسلر ملک ناصر شہزاد ،ملک اظہر حسین ،ملک نعیم اشرف ، ملک ندیم اشرف ،ملک انتظار ، ملک سلیم اختر،ملک مختار ، ملک عزیز الرحمن ، ملک مستقیم ، ڈھوک رجام یوسی چوآخالصہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری آصف ایڈوکیٹ، چوہدری ادریس ، چوہدری محبوب ،چوہدری شعیب ، چوہدری صفدر، چوہدری ارشد،ابراہیم ،چوہدری شبیر ، چوہدری رفیق ،صوبیدار لیاقت ،صوبیدار یٰسین ،چوہدری شوکت ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی آف سموٹ ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، چوہدری اسدآف سموٹ نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میںآکر اپنے محبوب قائد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
حلقہ این اے58کی عوام نے25جولائی کو راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کرا کر ایک مثبت فیصلہ کیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے58کی عوام نے25جولائی کو راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کرا کر ایک مثبت فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی سات سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ہم حلقہ این اے 58سے راجہ پرویز اشرف اور حلقہ پی پی سات سے کامیاب ہونے پر راجہ صغیر احمد آف مٹور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔25جولائی کو پورے حلقے این اے 58سے عوام نے اپنے محبوب قائد راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر ایک باشعور عوام ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف بلاول بھٹوکی قیادت میں محترمہ کا مشن پورا کرینگے پارٹی کی سیاست کا محور جمہوریت اور عوامی حقوق کی پاسداری ہے آصف زرداری اور چئیر مین بلاول بھٹوکی قیادت میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکا مشن پورا کریں گے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا حکمرانوں نے مہنگائی کا بم چلا کرغریب عوام سے روٹی چھین لی مہنگائی سے تنگ عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا پیپلز پارٹی ہر فورم پرغریب عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر ے گی یہی وہ جماعت ہے جس نے غریب کے بنیادی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پی پی پی حلقہ این اے 58کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔