DailyNewsKallar Syedan

Shahid K Abbassi secretary blamed for election loss

شاہد خاقان عباسی کی عبرتناک شکست ان کے سیکرٹری عثمان عباسی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے

یونین کونسل کنوہا کے کونسلر عمران ظفر بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عبرتناک شکست ان کے سیکرٹری عثمان عباسی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور اقتدار میں 2013 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ووٹروں کا شکریہ تک نہیں ادا کیا اور انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا جو انہوں نے 25 جولائی کو ان کیخلاف پرچی کا استعمال کر کے اتار لیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کنوہا میں ایک غیر منتخب شخص کے ذریعے گلیوں کی تعمیر و مرمت کے نام پر دہئے جانے والے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم بھی یہاں سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی شکست کا سبب بنی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حافظ عثمان عباسی نے نمبردار اسد عزیز سے مل کر گلیوں کی تعمیر و مرمت میں مبینہ طور پر کرپشن کیخلاف وہ نیب جا رہے ہیں تا کہ اصل حقائق یونین کونسل کنوہا کی عوام کے سامنے عیاں ہو سکیں۔

Kallar Syedan; Union council Kanoha councillor Imran Zaffar Bhatti blamed election loss of Shahid Khaqan Abbassi is due to his secretary Usman Abbassi fake policies.

 

Show More

Related Articles

Back to top button