DailyNews

About 2.5 million Pakistanis suffer from Hepatitis B and C

تقریباً 2 کروڑ بیس لاکھ پاکستانی ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار

دنیا بھر میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے منایا جارہا ہے اس حوالے سے آگاہی اور علاج سے متعلق پاکستان سوسائٹی فار دی لیورڈیزز نے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ مقررین میں پاکستان سوسائٹی فار دی لیور ڈیزز کے پریذیڈنٹ پروفیسر مسعود صدیق، پروفیسر اورنگزیب دورانی، پروفیسر مظفر گل، ڈاکٹر صالح، پروفیسر امجد سلامت اور کرنل جنید نے شرکاء کو ہیپاٹائٹس بی، سی سے متعلق آگاہی دی۔ پروفیسر مسعود صدیق نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں 10فیصد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 2 کروڑ بیس لاکھ پاکستانی ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہیں۔ پروفیسر اورنگزیب درانی نے ہیپاٹائٹس کی علامت کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر صالح نے ہیپاٹائٹس سی کے کینسر اور ہیپاٹائٹس بی، سی کی وجہ سے کینسر ہونے کی وجوہات پر بتایا۔ پروفیسر مظفر لطیف گل نے ہیپاٹائٹس کے 2018 میں نئے طریقہ علاج کے حوالے سے بتایا کہ ہیپاٹائٹس تقریباً سو فیصد قابل علاج ہے اور ایک گولی کی صورت میں علاج جو 3 ماہ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی بھی تقریباً قابل علاج ہے لیکن اس کا علاج لمبے دورانیہ کا ہے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر منظور احمد نے شرکاء سے خطاب کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button