DailyNewsGujarKhanHeadline

Raja Javed Ikhlas made fatal mistake with Raja Shaukat Aziz Bhatti

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی بھی مخالفت کر کے راجہ جاویداخلاص نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری

گوجرخان میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور سابقہ ارکان اسمبلی کے باہمی اختلافات دھڑے بندی کے باعث تینوں نشستوں پر شکست ناراضی گروپو ں نے سرعام اور اندر خانہ بھرپور طریقہ سے لیگی امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا پارٹی کے مخلص اور پرانے کارکن دلبرداشتہ ہو کر بیٹھ گئے صورتحال یہی رہی تو گوجرخان سے ن لیگ کا مستقبل تاریک رہے گا تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرخان میں موجودہ عام انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے مرحلہ پر پیدا ہونے والی صورتحال نے انتخابی نتائج کی صورت میں پارٹی کی لٹیا ڈبو دی حلقہ پی پی آٹھ سے ٹکٹ کے امیدوار راجہ علی اصغر کی مخالفت کے ساتھ ساتھ پی پی 9سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے اور ایک مضبو ط دھڑے کے حامل راجہ شوکت عزیز بھٹی کی بھی مخالفت کر کے راجہ جاویداخلاص نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری جبکہ گزشتہ دور میں اپنے ہی ایم پی اے افتخار احمد وارثی کی بھی ہر سطح پر مخالفت کر کے اپنی مشکلات میں اضافہ کیا جس کا خمیازہ ن لیگ کو حالیہ الیکشن میں ٹکٹ کی صورت میں بھگتنا پڑا ناراض دھڑوں اور گروپوں نے خفیہ اور سرعام بڑی ووٹ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور صوبائی دونوں حلقوں پر تحریک انصاف کے حق میں پول کرا کے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا باہمی اختلافات کی وجہ سے ن لیگ کے پرانے اور مخلص کارکن دلبرداشتہ ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے

Gujar Khan; Raja Javed who Ikhlas who lost badly at local elections has been blamed for own mistakes by going against Raja Shaukat Aziz Bhatti and making enemy with Ch Iftikhar Warsi.

کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں,,چوہدری محمدریاض

اہل گوجرخان نے اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے ووٹ دیئے سپورٹ کیا ان کا بے حد احسان مند ہوں ہم اپنے قائد میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہیں عوام نے نوازشریف کا ساتھ دیا ہے الیکشن کے بارے میں جو انگلیاں اٹھ رہی ہیں وہ حقیقت ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر وہ پورا اترتے ہوئے گوجرخان کے دیرینہ مسائل اور مطالبات کو ضرورپورا کرائیں گے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ گوجرخان میں دو یونیورسٹیاں جدید طرز کا ہسپتال لنک روڈانتہائی ضروری ہیں گوجرخان کی ضرورت ہیں اگر میں کامیاب ہوتا تو یہ میری اولین ترجیحات میں شامل تھا ان پر توجہ دینی چاہیے ہم نے کامیاب ہونے والے چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد کو مبارک باد دی کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیات کا گوجرخان سے ٰخاتمہ ہمیشہ کیلئے کیا جائے چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ باشعور عوام نے میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ووٹ کے ذریعے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے

تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے,راجہ عبدالغفور کیانی

تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما راجہ عبدالغفور کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے عمران خان کے اصولی موقف کے باعث تحریک انصاف نے ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کی ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف گوجرخان کے چوہدری جاوید کوثر کو پی پی آٹھ اور چوہدری ساجد محمود کوپی پی 9سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبار ک باد دیتے ہوئے کیا راجہ عبدالغفور کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے زریعے عوام کی بے لوث خدمت کرے گی اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر کے دکھائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button