DailyNewsKahuta

Raja Sagheer Ahmed finishes PML-N dynasty in PP7

حلقہ پی پی سات کہوٹہ ، کلر سیداں سے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد آف مٹور نے میدان مار لیا

حلقہ پی پی سات کہوٹہ ، کلر سیداں سے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد آف مٹور نے میدان مار لیا ۔ راجہ صغیر احمد نے 44287ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ،تحریک لبیک پاکستان, پی پی پی اورمتحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو بلترتیب (1905)،(1955)،(29249)،(35040)اور(41813)کی لیڈ سے شکست فاش کیا ۔ن لیگ کے امیدوار راجہ محمد علی جو دو مر تبہ ایم پی اے منتخب ہوئے اور وہ چیئرمین پاکستان مسلم راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام مر تضیٰ ستی اسی حلقے سے ایک مر تبہ ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اور ایک مر تبہ آئی پی ڈی ایف چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔راجہ صغیر احمد کی کامیابی پر عوامی حلقوں میں شدید جوش و خروش۔تفصیل کے مطابق حالیہ قومی انتخابات میں حلقہ پی پی سات کہوٹہ کلر سیداں سے خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے 44287،مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی نے42382،پی ٹی آئی کے غلام مر تضیٰ ستی نے 40332،پاکستان تحریک لبیک کے حافظ منصور لنگڑیا ل نے15038،پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد ایوب نے9247جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے راجہ تنویر نے2474ووٹ حاصل کیے ۔ حلقہ پی پی سات جو تحصیل کہوٹہ کے علاوہ تحصیل کلر سیداں کی 6یونین کونسلوں سمیت ایم سی کلر سیداں پر مشتمل حلقہ ہے حلقہ پی پی سات کے243پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں ٹوٹل 298908 ووٹ ہیں جس میں مرد وٹروں کی تعداد154909 جبکہ خواتین ووٹز کی تعداد143999ہے جس میں حالیہ الیکشن 2018میں153760ووٹروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس میں سے 5735ووٹ مسترد ہو گے ہیں جبکہ ٹرن آوٹ 53,36%رہاہے۔

نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کا رزلٹ سننے کے بعد کہوٹہ شیر کا دورہ

نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کا رزلٹ سننے کے بعد کہوٹہ شیر کا دورہ ۔دوکانداروں کا تاریخی استقبال ۔منوں پھولوں کی پتیاں اور نوٹوں کی برسات ۔دوکانداروں نے اپنے نو منتخب ایم پی اے کو دوکانوں سے باہر آکر ویلکم کیا ۔نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اللہ پاک اور اپنے حلقے کی عوام کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ۔ عوام کا خادم بن کر خدمت کروں ۔ عوام نے جس طرع کا اعتماد مجھ پر کیا ہے وہ میں ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔ عوام نے میرے لیے ایک دن نکالا انشاء اللہ میں پانچ سال اپنے حلقے کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سات سے نو منتخب MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور نے عباسیہ ریسٹورینٹ میں عوام کے ایک بہت بڑھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین یوسی نڑھ “فرزند کوہسار”بلال یامین ستی ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ، معروف شاعر حاجی غلام رسول ، ذوالفقار ستی ، سردار ایم رضاء سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے 

نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمدکومبارکباد پیش کر نے کے لیے حلقے بھر سے ہزاروں ووٹروں کا ان کے آفس آمد

نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمدکومبارکباد پیش کر نے کے لیے حلقے بھر سے ہزاروں ووٹروں کا ان کے آفس آمد ۔ یوسی ہوتھلہ سے پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ان کے آفس جا کر ان کو ملاقات کی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر سید صداقت حسین شاہ ، سید نذابت حسین شاہ ، سید حید ر شاہ ،سید سبطین شاہ ،سید رجب شاہ ،راجہ مدثر،صوبیدار پر ویز سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی حلقے کے غریب لوگوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ حلقے میں ایک تبدیلی آئے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button