DailyNewsGujarKhan

PPP congratulate public of Kallar Syedan and Gujar Khan

تحصیل گوجرخان وکلرسیداں کی عوام کو مبارکباد

 پی پی پی کے ڈویژنل رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے مشترکہ اخباری بیان میں تحصیل گوجرخان وکلرسیداں کی عوام کو مبارکباد دی جنہوں نے راجہ پرویز اشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا قرض چکایا اور اپنی قیمتی ووٹ سے راجہ پرویز اشر ف کو قانون ساز اسمبلی کا ممبر منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجا ان رہنماؤں نے راجہ پرویزاشرف سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسمبلی میں غربت ، جہالت نا انصافی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ گوجرخان کی عوام کی خدمت کا سلسلے کو اسی طرح جاری رکھیں گے ان رہنماؤں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے راجہ پرویزاشرف کو منتخب کیا 

راجہ شوکت کی زیرصدارت راجہ پرویزاشرف کی جیت کی خوشی میں ایک تقریب

 سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل رہنماء عبدالرحمان مرزا اینڈبرادرز کی رہائشگاہ پر صدر مقامی وارڈ راجہ شوکت کی زیرصدارت راجہ پرویزاشرف کی جیت کی خوشی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وارڈ کے سرپرست کیپٹن احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی، لالا اشتیاق مرحوم کے برادر اصغر لالہ مختار اور ان کے خاندان کے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر قابل ذکر افراد میں ڈاکٹر سلطان کی اولاد کے سرکردہ رہنماء مستری محمد ریاض ملنگی ان کی اولا د اور اہل محلہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی تقریب سے عبدالرحما ن مرزا اور محمد رمضان مرزا نے مقامی وارڈ کے مرد و خواتین حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی پی کے ہردلعزیز لیڈر سابق وزیراعظم پاکستان کو انہیں ووٹ کی پرچی کے ذریعے ریٹرن دے کر یہ ثابت کیا کہ تحصیل گوجرخان اور کلر کی عوام غیور اور باشعور ہیں بعدازاں عبدالرحمان مرزا ، محمد رمضان مرزا ، لالا مختار صدر مقامی وارڈ راجہ شوکت، کپتان احمد خان کی قیادت میں ایک بڑا جلوس راجہ پرویزاشرف کو مبارکباد دینے کیلئے سنگھر ہاؤں روانہ ہوا 

دعائے مغفرت

پوٹھوہار پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت احمد نواز کھوکھر منعقد ہوا جس میں عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں سینئرپریس فوٹو گرافر اور ممبر پوٹھوہار پریس کلب چوہدری یعقوب نمبردار کی وفات پر دلی غم ورنج کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button