Question over death of Shahid Nawaz Faisal
شاہد نواز فیصل کی گھر سے برآمدہونے والی لاش خود کشی یا قتل
چوآ خالصہ کے رہائشی حاجی محمد سفیر کے جوانسالہ بیٹے شاہد نواز فیصل کی گھر سے برآمدہونے والی لاش خود کشی یا قتل معاملے نے پر اسرار رخ اختیار کر لیا تفصیلات کے مطابق شاہد نواز فیصل کی محلہ معصوم نگر کلرسیداں میں اچانک اور پر اسرار موت اور گھر سے برآمد ہونے والی لاش جس کے بارے میں خود کشی یا قتل کہا جائے لاش کا پوسٹمارٹم کے بعد آنے والی رپوٹ کے بعد ان کی موت کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گئی
Kallar Syedan; Their are concern over death of Shahid Nawaz Faisal son of well known jeweller Haji Safeer of Choa Khalsa, A post mortem has taken place and awaiting the result.
پنڈوڑہ ہردو (دانگلی پولنگ اسٹیشن ) میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو برابر ووٹ کاسٹ کروا کر ریکاڈر قائم
یونین کو نسل سموٹ کے جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ میں نے اپنی واڈز پنڈوڑہ ہردو (دانگلی پولنگ اسٹیشن ) میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو برابر ووٹ کاسٹ کروا کر ریکاڈر قائم کیا ہے ۔میرے پولنگ اسٹیشن سے غلا م مرتضی ستی کی 303ووٹ نکلی جو میرے اور میرے ووٹروں کے لیے فخر کی بات ہے ۔انھوں نے تحریک انصاف کی جیت پر چیئرمین عمران خان کومبارک باد پیش کی۔
راجہ محمد صغیر احمد کی جیت عوام کی جیت
یونین کونسل منیاندہ کے سابق امیدوارجنرل کونسلرچوہدری تصور حسین نے کہاکہ راجہ محمد صغیر احمد کی جیت عوام کی جیت ہے کیونکہ راجہ صغیر احمد عوام کے دلوں میں رہتے ہے اس لیے عوام نے ان کو آزاد حیثیت سے الیکشن میں بھاری مارجن سے ووٹ کاسٹ کیا۔راجہ صغیر احمد کی جیت کی خوشی سرصوبہ شاہ میں جلوس نکلا اورنعرہ بازی کی جلوس کی قیادت چوہدری تصور حسین ،حافظ عبدالجبار،عبدالقدوس بٹ ،عبدالقیوم منہاس،حافظ عبدالرحمن اور دیگر نے کی ۔ماسٹر خطاب،زاہد محمودد قریشی ،محمد فیاص،گلفام منہاس،محمد ندیم،چچاکرامت منہاس،اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے125025ووٹ لیکر کامیاب
عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے125025ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے انہوں نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے چوہدری عظیم،پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص کو شکت دی حلقہ قانون گو چوآ خالصہ میں راجہ پرویز اشرف کو کثیر تعداد میں ووٹ حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ان کی جیت کا سبب بنی یادر رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کی آبادی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر کے حلقہ این اے 58میں شامل کیا تھا اور اس علاقے کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا ہے ان کی بھاری جیت پر مرکز چوآ خالصہ کی پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات چوہدری غلام شبیر ،شیخ مثیم تمار ،راجہ قمر مسعود ،شیخ کلب عباس جعفری ،راجہ شیرافگن ،فاروق حسن محمد حفیظ قلفی والے اور سرصوبہ شاہ سے سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان،راجہ حق نواز،راجہ مختار شادؔ ،ماسٹر شاہنواز،جنرل کونسلر غضنفرعلی مغل،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید، اور دیگر نے مبارک باد دی