PTI Sunami sweeps away oppostion
انتخابات میں پی ٹی آئی کا سونامی مخالفین کو خش و خاک کی طرح بہا کر لے گیا
انتخابات میں پی ٹی آئی کا سونامی مخالفین کو خش و خاک کی طرح بہا کر لے گیا۔کئی دہائیوں سے اقتدار میں موجود مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے طوفان کا مقابلہ نہ کر سکی ن لیگ کی گاڑیوں میں آنے والے افراد بھی بلے پر ٹھپے لگاتے رہے جس کی بدولت حیران کن نتائج سامنے آئے ۔پی ٹی آئی نے انتہائی موثر مہم چلائی جبکہ مسلم لیگ ن نے انتخابات کو سنجیدگی سے نہ لیا اور بعض لیگی ایک دوسرے کی شکست کا سامان کرنے میں مصروف رہے ۔ان انتخابات میں بڑے بڑے وہ برج الٹ گئے جو 1985اور88سے فتوحات کے جھنڈے گھاڑ رہے تھے ۔عوام کے دلوں پر راج کرنے والے چوہدری نثار علی خان چار میں سے تین نشستوں پر ہار گئے ،نویں بار الیکشن لڑنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے کی نشست سے بھی بڑے مارجن سے شکست کھا گئے اور وہ گزشتہ انتخابات میں حاصل کردہ ووٹوں سے بھی کم ووٹ حاصل کرپائے ۔بلدیات سمیت چودویں بار الیکشن لڑنے والے راجہ جاوید اخلاص کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔پورے ملک میں پی ٹی آئی کا جادو سر چڑ کر بولا مگر اس طوفان میں بھی چوہدری عظیم کامیابی نہ سمیٹ سکے اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مر د میدان رہے ۔این اے57سے صداقت عباسی نے 136249ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی یہاں شاہد خاقان عباسی نے دوسری ،تحریک لبیک پاکستان کے جاوید اختر عباسی نے تیسری جبکہ پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ چوتھے نمبر پر رہیں ۔چوہدری نثار علی خان این اے59،63پی پی 12سے بھی اپنے روایتی مخالفین سے شکست کھا گئے ان کی جیپ صرف پی پی 10میں ہی دوڑسکی۔
راجہ صغیر احمد نے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی کو شکست دے دی
تحصیل کلر سیداں اور کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7کے انتخابات میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی کو شکست دے دی پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ ستی تیسرے نمبر پر رہے ۔آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کا تعلق کہوٹہ کے قصبہ مٹور سے ہے انہوں نے 44237ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ن لیگ کے محمد علی نے 42382پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ ستی 40332پاکستان تحریک لبیک کے حافظ منصور نے چوتھی پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد ایوب نے پانچویں اور ایم ایم اے کے راجہ تنویر نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔اس حلقے میں 153760ووٹ ڈالے گئے 5735ووٹ مسترد ہوئے ۔
بلدیہ کلر سیداں جہاں 31میں سے 28ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی کے دو اور پیپلز پارٹی کا ایک رکن ہے
بلدیہ کلر سیداں جہاں 31میں سے 28ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی کے دو اور پیپلز پارٹی کا ایک رکن ہے یہاں مسلم لیگ ن بدترین شکست سے دو چار ہوئی ۔دو چار کے علاوہ دیگر تمام وارڈوں میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی بلدیہ کلر سیداں میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور مسلم لیگ ن تمام تر دعوؤں کے باوجود کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہی ۔کمبیلی صادق ،منگلورہ ،درکالی معموری،لونی سلیال ،کلر بدھال،کلر سیداں ، منگال، درکالی شیر شاہی میں پی ٹی آئی نے میلہ لوٹ لیا۔
پچیس جولائی کے انتخابات انجنئیرڈ تھے نتائج پہلے مرتب کئیے گئے
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد ریاض نے کہاہے کہ پچیس جولائی کے انتخابات انجنئیرڈ تھے نتائج پہلے مرتب کئیے گئے اس مقصد کے لیے خاص لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج عوام کی جانب سے نہیں ہیں کس امیدوار کو اتنے ووٹ دینے ہیں اس کا فیصلہ لوگوں نے نہیں کہیں اور سے آیا ہے جس میں طے کیا گیا کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ تک محدود رکھنا ہے ۔اس طرح کے الیکشن پہلی بار ہوئے ہیں انہیں شفاف اور منصفانہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے چارج سنبھال لیا
چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے چارج سنبھال لیا ہے اور وہ آج سے بطور چیئر مین بلدیہ اپنے فرائض معمول کے مطابق سر انجام دیں گے ۔
میٹر کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ کا نتیجہ
میٹر کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ کا نتیجہ 89%رہا ۔پندرہ طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی مقامی حلقوں نے شاندار نتیجہ پر تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد دی ہے ۔