PML-N being wiped out of Pothwar region by PTI
عام انتخابات میں کلر سیداں میں مسلم لیگ ن برسہا برس سے قائم اپنی برتری قائم رکھنے میں ناکام
عام انتخابات میں کلر سیداں میں مسلم لیگ ن برسہا برس سے قائم اپنی برتری قائم رکھنے میں ناکام ،پی ٹی آئی سب سے آگے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پرجوش ریلیاں انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے ایک دو مکامات کے علاوہ تمام علاقوں میں خوشگوار ماحول میں انتخابی عمل مکمل ہوا سارا دن مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی ،تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کے حامیوں کی گاڑیاں ووٹروں کو بھر بھر کے لاتی رہیں مگر پی ٹی آئی کا جادو سر چڑ ھ کر بولا تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ پول کرنے والوں کو دو بار لائن میں لگنا پڑا پہلی بار انہیں پولنگ سٹیشن کے مین گیٹ کے باہر روک دیا جاتا جہاں طویل قطار لگتی اور پانچ پانچ ووٹرز اندر داخل ہوتے اور اند ربھی انہیں ایک بار پھر قطار میں کھڑا ہونا پڑتا انتخابی عملہ تمام کام خراماں خراماں کرتا رہا تاہم خواتین پولنگ بوتھوں پر خواتین ووٹرز کو انتہائی اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور ووٹ پول کرنے کی خواہش مند خواتین کو اس عمل سے گزرنے کے لیے گھنٹوں صرف کرنا پڑے۔خواتین ووٹرز چھ بجے کے بعد بھی ووٹ کے لیے لائنوں میں کھڑی تھیں جبکہ مردوں کی جانب گنتی شروع کر دی گئی تھی نتائج کو حتمی شکل دینے میں کئی گھنٹے لگے اور بیشتر پولنگ سٹیشنوں پر رات دس بجے تک نتائج کو مکمل نہ کیا جا سکا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی اور راجہ جاوید اخلاص قابل ذکر ووٹ حاصل نہ کر سکے تمام سٹیشنوں پر پی ٹی آئی نے نمایاں برتری حاصل کی بلدیہ کلر سیداں جہاں مسلم لیگ ن کے اٹھائیس ارکان تھے وہاں بھی ن لیگ کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بیشتر وارڈوں میں مسلم لیگ ن ہار گئی ۔شام سات بجے کے بعد ہی پی ٹی آئی کے دفاتر آباد ہونا شروع ہو گئے ریلیوں کی آمد نے ماحول کو گرم جوش کیا اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا پی ٹی آئی کے جنون نے زبردست نعرے بازی اور آتش بازی بھی کی اور اپنی اس فتح پر وہ وانتہائی مسرور تھے ۔
Kallar Syedan; PTI is hammering PML-N at the elections in Pothwar region they are not in control of single seat currently.
بلدیہ کلر سیداں کے رکن شیخ حسن ریاض اپنی وارڈ کلر سگوال میں مسلم لیگ ن کو جتوانے میں کامیاب
بلدیہ کلر سیداں کے رکن شیخ حسن ریاض اپنی وارڈ کلر سگوال میں مسلم لیگ ن کو جتوانے میں کامیاب رہے یہاں شاہد خاقان عباسی نے 272صداقت عباسی نے 216مہرین انور راجہ نے 4پی پی 7میں مسلم لیگ کے محمد علی نے220 پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ ستی نے 155اور آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے 139ووٹ حاصل کئیے یہاں پیپلز پارٹی کے چوہدری ایوب کو صرف چار ووٹ ملے ۔