Fight breaks out at Doberan Kallan polling station
یونین کونسل دوبیرن کلاں کے پولنگ اسٹیشن سکوٹ میں چےئرمین یوسی راجہ ندیم احمد اور ان کے مخالفین کے درمیان جھگڑا
تحصیل کلر سیداں میں قائم 145 حلقوں میں مجوعی طور پر صورتحال پر امن رہی تا ہم کلر بدہال پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز گتم گتھا ہو گئے جبکہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے پولنگ اسٹیشن سکوٹ میں چےئرمین یوسی راجہ ندیم احمد اور ان کے مخالفین کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔نوید احمد عبدالخالق نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول سکوٹ کے پولنگ اسٹیشن کیلئے ووٹ پول کرنے کیلئے آیا تو اسی دوران چےئرمین یوسی راجہ ندیم احمد ،اس کا بھائی راجہ رمیض نے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے پولنگ ایجنٹ عاصم شفیق کو شدید زد و کوب کیاجن کو میں نے ایسا کرنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گئے اور اسلحہ نکال لیا ۔چےئرمین یوسی کے ہاتھ میں پسٹل تھا اور اس نے دو فائر کئے جو مس ہو گئے اور ہم بال بال بچ گئے۔ادھر چےئرمین یوسی راجہ ندیم احمد نے بتایا کہ زیادتی ان لوگوں نے کی ہے اور الٹا الزام ہم پر عائد کر دیا۔دریں اثناء تھانہ محرر کلر سیداں سے درخواست کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے درخواست کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا۔
Kallar Syedan; A Police case has been registered after fight broke out between Chairman Raja Nadeem Ahmed and opposing group. It is alleged Raja Nadeem Ahmed took out pistol and shots were fired.