DailyNewsKallar Syedan

Sakot High school achieves 78% exam result

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کا میٹرک کا نتیجہ78 فی صد رہا

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کا میٹرک کا مجموعی نتیجہ78 فی صد رہا سائنس کا نتیجہ98فی صد اور آ ڑٹس کا نتیجہ 60 فی صد رہا۔ سکول کے طالب علم صداقت آ مین آف پنڈ بھینسو نے1100میں سے959 نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن، محمدنبیل آف بھٹھی سکوٹ نے916 نمبر لے کر دوسری پوزیشن۔ یحییٰ رفیق آف بھیائی مہر علی اورمحمد ذیشنان اورنگ ذیب دودہلی نے914 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اورمحمد رضوان آف بھیائی مہر علی نے910نمبر لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ مقامی سیاسی وسماجی حلقوں نے شاندار نتائج پر سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین اور سکول سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button