DailyNewsGujarKhan

Raja Shaukat Aziz Bhatti public address in Kori Dolal

راجہ فیصل عزیز بھٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل کوری دولال کے جنرل کونسلر سردار فیصل کی رہائش گاہ ڈیرہ سرداراں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ھے ہم الیکشن کار کردگی کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں میرے حلقہ کا کوئی گاوں کوئی گوٹھ ایسا نہیں جہاں ہمارے کرائے ہوئے ترقیاتی کاموں کے جال نہ بچھے ہوں مجھے اپنی عوام سے عشق ھے اورعوام بھی میرے ساتھ عشق کرتی ھے جس کا ثبوت آج کا یہ جم غفیر ھے انشا اللہ 25جولائی کی فتح ہمارا بے تابی سے انتظا ر کر رہی ھے ہمارا مقابلہ کرنے کے لیے سیر کلیجہ کرنا ہوگا شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کے سپوت جس طرح میرے دست و بازو بنے ہوئے ہیں 25جولائی بس رسمی کاروائی لگتی ھے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے بھائی راجہ فیصل عزیز بھٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل کوری دولال کے جنرل کونسلر سردار فیصل کی رہائش گاہ ڈیرہ سرداراں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدالحمید،وائس چیئر مین چوہدری پرویز ،رئیس آف ککھڑی چوہدری معین،چوہدری راشد،سابق کونسلرمجید قریشی،برطانیہ کی ممتاز شخصیت چوہدری بھی موجود تھے شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ مجھے فخر ھے کہ سردار فیصل جیسے نوجوان میری قوت ہیں سردار فیصل اور ان کا خاندان علاقہ میں اپنی پہچان اور اثر رسوخ رکھتا ھے جس طرح یہ نوجوان دیوانہ وار میری الیکشن مہم کو جاری رکھے ہوئے میں آپ کوکامیابی کی پیشگی مبارک باد دیتا ہوں کامیابی کے بعد ہم ایک نئے جذبے کے ساتھ علاقہ کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button