DailyNewsHeadline

Pothwar.com Mela held Sunday 22nd July in Ward End Park Birmingham

خطہ پوٹھوار کی رنگا رنگ ثقافت، پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ برمنگھم

خطہ پوٹھوار کی رنگا رنگ ثقافت ہمراہ لیے پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ برمنگھم بائیس جولائی بروز اتوار وارڈ اینڈ پارک برمنگھم میں منعقد ہو رہا ہے۔یہ میلہ پنجاب لانسرز اورپوٹھوار ڈاٹ کوم کے باہم اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم نے ہمیشہ خطہ پوٹھوار کی ثقافت کو برطانیہ میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ برمنگھم ایک فیملی ایونٹ ہے جہاں بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں محظوظ ہونے کے مواقع موجود ہیں۔


میلے کی تقریبات کا آغاز صبح پونے گیارہ بجے فیتہ کاٹ کر کیا جائے گا۔ تلاوت کلام پاک، اور نعت رسول مقبول کے بعد صبح گیارہ بجے نیزہ بازی کا آغاز ہو گا۔ پنجاب لانسرز کی ٹیم اور برطانوی کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں کم از کم چالیس گھڑ سوار شریک ہوں گے۔ جبکہ شام پانچ بجے کبڈی کا میچ کھیلا جائے گا۔جس میں کبڈی کی دو مایہ ناز ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔میلے میں شرکت کے لیے دعوت عام دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے برطانیہ میں ویب سائٹ ٹیم کے ممبران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Birmingham; Pothwar.com and Punjab Lancers are are presenting mega mela which will take place on Sunday 22nd July at Ward end park, Washwood heath road, Birmingham B8 2XA.

The Pothwar.com Mela will start at 10.45 with opening ceremony with social and political personalities, with Naiza baazi taking place after the opening ceremony, various cultural events will take place during the day.

The Kabbadi match will take place at 5pm with legendry Kabbadi players, Kabbadi team captain Imran Mani of Islam purra jabber said we are producing the best kabbadi players at pothwar.com mela.

For full details please watch the video below…

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button