DailyNews

Ch M Shahpal elected PTI President Watford

چوہدری محمد شاہپال پاکستان تحریک انصاف وٹفورڈ کے صدر منتخب

پی ٹی آئی آزاد کشمیر برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوگئے، چیف الیکشن کمشنر زاہد ہاشمی نے مختلف زون کی برانچوں کا اعلان کردیا۔ وٹفورڈ کے لیے صدر چوہدری محمد شاہپال، نائب صدر چوہدری محمد شعیب، جنرل سیکرٹری سید عقیل حیدر اور انفارمیشن سیکرٹری عتیق ملک منتخب ہوگئے۔ باقی برانچوں کے دیگر عہدیداروں کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ برانچ کے نومنتخب صدر چوہدری محمد شاہپال نے کہا کہ سینئر رہنمائوں سے مشاورت جاری ہیں۔ پاکستان میں الیکشن کے بعد پارٹی کے دیگر امور بھی طے کیے جائیں گے۔چوہدری محمد شاہپال نے برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی وہ پاکستان کے الیکشن میں عمران خان کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

London; Ch Mohammad Shahpal has been elected as President PTI Watford, The announcement was made by Zahid Hashmi Chief election commissioner.

 

Show More

Related Articles

Back to top button