PTI will be victorious in UC Nala Musalmana, M Samih Kiyani
چوہدری محمد عظیم کو نلہ مسلماناں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے,محمد سمیع کیانی
تحریک انصاف کے نوجوان رہنما محمد سمیع کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حلقہ این اے 58کے نامزد امیدوار چوہدری محمد عظیم اور غلام مرتضیٰ ستی کو یونین کونسل نلہ مسلماناں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔یونین کونسل نلہ مسلماناں کو گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا مگر اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اب وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے الیکشن میں سبز باغ دکھانے کے لیے مفاد پرست سیاستدان لوگوں کے گھروں کے چکر لگا رہے مگر اس بار جیت صرف اور صرف تحریک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری یونین کونسل نلہ مسلماناں کے عمائدین اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس بار ووٹ صرف عمران خان کو ہی دیں گے۔
آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے ،بلال قیوم چغتائی
پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر بلال قیوم چغتائی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے استقبال کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے ، گوجر خان اور روات میں بلاول بھٹو کا فقید المثال استقبال کرنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمشیہ غریب اور ہاری کے حقوق کی جنگ لڑی،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ہی حقیقی تبدیلی لائے گی جس سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ 25جولائی تک بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں تاکہ 25جولائی کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہو۔
تحصیل کلرسیداں سے ملحقہ یونین کونسلز میں مایوس کن کارکردگی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی کی تحصیل کلرسیداں سے ملحقہ یونین کونسلز میں مایوس کن کارکردگی کا خمیازہ راجہ جاوید اخلاص کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہاں کی عوام مسلم لیگ ن سے سخت نالاں دکھائی دیتی ہے ۔ اس حلقہ کے لوگوں کی دیرنیہ خواہش تھی کہ ہمیں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ میں شامل کیا جائے مگر حلقہ کی تبدیلی کے باعث جب یہ یونین کونسلز گوجر خان کے ساتھ ملی تو انہیں چوہدری محمد عظیم کی شکل میں ایک عظیم لیڈر مل گیا ، جنہوں نے اپنے تحصیل ناظمی کے دور میں اپنے حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ۔ یہاں کی عوام نے شکر ادا کیا کہ ہمیں مری سے الگ کرکے گوجرخان کے ساتھ ملایا گیا ۔شاہد خاقان عباسی نے جس طرح اس حلقے کو نظر انداز کیااس کے اثرات موجودہ الیکشن میں راجہ جاوید اخلاص پر پڑرہے ہیں عوام چوہدری محمد عظیم کی شخصیت سے متاثر ہوکر ان کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل کلرسیداں کو بری طرح نظرا نداز کیا ان کے صاحبزادے راجہ خرم پرویز نے یہاں سے الیکشن میں بھی حصہ لیا یہاں کی عوام نے انہیں تقریبا 38ہزار ووٹ دیے مگرراجہ پرویز اشرف نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں تحصیل کلرسیداں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا ۔ یہاں کی تنظیم نے ان سے ملاقات کی جس پر انہوں نے تحصیل کلرسیداں کے لیے 30 کروڑ روپے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا مگر وہ فنڈز تحصیل کلرسیداں کو نہ مل سکے ۔