DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ch M Azeem inauguration of PTI office in Jand Nijar Chauk

چوہدری محمد عظیم یو سی بھڈانہ جنڈ نجار چوک میں الیکشن آفس کا افتتاح

تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما اور امیدوار این اے 58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار گوجرخان کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے گوجرخان کے باشعور عوام نے آزمائے ہوؤں کو بار بار آزمانے کی بجائے اس بار اپنے مسائل کے حل کیلئے ایماندار اور اہل قیادت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تحصیل گوجرخان سے جس طرح لو گ اپنی برادیوں اور دھڑوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس سے مخالفین سخت گھبراہٹ کاشکار ہیں اور ہمارے سیاسی مخالفین کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یو سی بھڈانہ جنڈ نجار چوک میں الیکشن آفس کا افتتاح کے موقع پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں گوجرخان کی عوام کے مسائل حل نہ کئے گئے جس سے تحصیل گوجرخان پسماندگی کا شکار ہے اور یہاں کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ہم نے سیاست ہمیشہ خدمت کے جذبے کے تحت کی ہے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے عوام کے محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور تحصیل گوجرخان میں بلاتفریق تعمیرو ترقی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 25جولائی تحریک انصاف کے امیدواروں کی فتح کا دن ہوگا اور عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرا کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جہاں عوام کے بلاتفریق مسائل کئے جائیں گے

گرفتاریاں قید وبند کی صعوبتیں ہمارے راستوں میں حائل نہیں ہو سکتیں, خواجہ جہانگیر

گرفتاریاں قید وبند کی صعوبتیں ہمارے راستوں میں حائل نہیں ہو سکتیں عوام نے میاں نواشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے حالات جو بھی ہونگے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا ظلم وستم اور گرفتاریاں ہم کو منزل سے نہیں ہٹاسکتیں 2018ء کے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک وملت کو مسائل اور مشکلات سے نکالا اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا

تعزیت

گوجرخان کی معروف شخصیت ملک جمیل کے انتقال پر مقامی صحافیوں شیخ صلاح الدین اور مرزا رفعت محمود نے ان کے بیٹے ملک شفقت جمیل سے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button