یو سی بیول ڈھوک پلاں ٹیلر ماسٹر محمد آصف کے کم سن بیٹے کو زہریلے سانپ نے ڈ لیا۔
محمد آصف اور ان کے اہل خانہ صبح سویرے باہر صحن میں اپنے کام میں مصروف تھے اور ان کا ڈھائی سال کا بیٹا اندر کمرے میں کھیل رہا تھا جہاں پر کہیں سے زہریلا سانپ کمرے میں آ گیا اور اسے ڈس لیا جس پر بچہ زور زور سے رونے لگا ،گھر والوں نے اندر آ کر دیکھا توبچے کے ہاتھ سے خون بہہ رہا تھا اور سانپ قریب ہی تھا لیکن وہ اسے مار نہ سکے اور بچے کو اٹھا کر فواراً ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجر خان میں سانپ کے ڈسے کی ویکسین دستیاب نہ ہو نے سے اسے فوری راولپنڈی ہولی فیملی پہنچایا گیا جہاں پر اس کو انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے ۔
شرقی گوجر خان میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار،مریض خوار ہونے لگے
شرقی گوجر خان میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار،مریض خوار ہونے لگے۔شرقی گوجرخان بھڈانہ،مطوعہ،حبیب چوک،قاضیاں ، چنگا بنگیال ، سوئیں چیمیاں ، چنگا میرا،جبر ،بیول میں اتائی ڈاکٹرز چھائے ہو ئے ہیں یہ معالج من مانے پیسے بھی وصول کرتے ہیں اور مریضوں میں کئی طرح کی بیماریاں بھی پھیلا رہے ہیں لیکن محکمہ صحت ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لے رہا ہے۔ہر کونے ،گلی میں اتائی ڈاکٹر بیٹھا علاج کر رہا ہے اور ایسی ایسی ادویات دی جا رہی ہیں جو کہ کسی بھی نامزد کمپنی کی نہیں ہوتی ہیں جب کہ اکثرادویات بے نام اور گمنا م کمپنیوں کی دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سی ہیپا ٹائٹس ،پیٹ کے امراض،گردے کی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں ۔