DailyNewsGujarKhan

Haji M Jawad public address in Pakka Khoo, Bewal and Changa

حاجی راجہ محمد جواد نے پکاکھوہ ، بیول اور چنگا میں کارنر میٹنگز سے خطاب

حلقہ پی پی آٹھ سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے پکاکھوہ ، بیول اور چنگا میں گزشتہ روز مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں کچھ سیاستدان اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں جو اول فول ان کے منہ میں آتا ہے بکے جا رہے ہیں بازاری زبان استعمال کرنے والے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ جو کچھ وہ سیاسی ماحول میں بو رہے ہیں انہیں کل وہی کاٹنا پڑے گا متحدہ مجلس عمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے کسی لیڈر کا نام پانامہ میں شامل نہیں ہمارا مشن کرسی کا حصول نہیں بلکہ عوام کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ ایسے امیدوارسامنے لائیں جو نیک اور صالح ہوں چور ڈاکوؤں کو منتخب کرنے والے ان سے بہتری کی امید کیسے رکھیں اس موقع پر مختلف دھڑوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا

چوہدری محمد عظیم نے گزشتہ روز سوئی چیمیاں میں منعقدہ جلسہ سے خطاب

بیرونی قرضوں کی بنیاد پر ملک کو منصوبے دینے کے دعویدارحقیقت میں پوری قوم کے مجرم ہیں جنہوں نے کرپشن کرکے اپنے بچوں کا مستقبل تو محفوظ کرلیا لیکن پوری قوم کے ساتھ جمہوریت کے نام پر ناانصافیاں کی گئیں ،ظلم ڈھائے گئے انہی مفاداتی سیاسیوں نے اپنے ملک سے صحت ،تعلیم کی سہولیات حاصل کرنے کی بجائے بیرون ممالک کو ترجیح دی ،وہی جائیدادیں بنائی جبکہ پاکستان کے غریب عوام محرومی کی زندگی بسر کررہے ہیں ،یہ معیار حکمرانی ہے؟عوام کو جاگنا ہوگا ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم نے گزشتہ روز سوئی چیمیاں میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان جیسے عظیم لیڈر موجود ہیں جوکہ عوامی تواقعات پر مکمل طور پر پورا اتریں گے ،چوروں لٹیروں نے جس طرح ہمارے ملک کی معیشت کو ناتلافی نقصان پہنچایا اب ان سے ووٹ کے زریعے انتقام لیں ،25جولائی کو تحریک انصاف ہی عوامی طاقت کی بنیاد پرکامیابی سے ہمکنار ہوگی چودھری محمد عظیم نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان سے ہوشیار رہیں اور تحریک انصاف جو کہ صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے اسے کامیاب کر کے عمران خان کے ہاتھوں میں ملک وقوم کی باگ ڈوردیں تاکہ وہ پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں کھڑا کر سکیں

گوجرخان واپڈا نے بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈگ کا سلسلہ شروع

گوجرخان واپڈا نے بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈگ کا سلسلہ شروع کر کے شدید گرمی اور حبس میں عوام کو سخت اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمداقبال جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ سینئر نائب صدر غلام قمر ودیگر تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے شدید گرمی کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ سے کارباری طبقہ بھی سخت پریشا ہے واپڈا گوجرخان نے فوری طور پر ظالمانہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرے

 

Show More

Related Articles

Back to top button