برونس سعیدہ وارثی کے خواتین کے لیے بنائے گئے فلاحی ادارے سویرا سکل سنٹر میں تقسیم انعامات، کنٹری ڈائریکٹر میڈم نصرت مبشر نے مختلف سنٹر میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرزطالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی، تفصیلات کے مطابق سویرا سکل سنٹر بیول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں کلر سیداں، چوآخالصہ ، میرا شمس اور بیول سنٹر زکی بچیوں نے شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت شمائلہ پروین نے پیش کیا، میڈم نصرت مبشر نے نئی آنے والی طالبات کو ویلکم کہا اور کورس مکمل کر کے جانے والی طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اُنہوں نے کہا کہ سویرا سکل سنٹر کا مقصد بے سہارا اور بے بس خواتین کو ہنرسکھا کر اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں اپنے اور اپنی فیملی کے لیے باعزت کاروبار کر کے اُن کی کفالت کر سکیں سویرا سکل سنٹرکا قیام 2001(سن دو ہزار ایک)میں عمل میں لایا گیا اور گزشتہ سترہ سالوں میں سویرا سکل سنٹر نے پندرہ ہزار بچیوں کو ہنر سکھایا تقریب کے اختتام پر میڈم نصرت مبشر نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں سلائی مشینیں بطور انعام تقسیم کیں، اس بار خصوصی طور پر تین سلائی مشینیں برونس سعیدہ وارثی کی ماں کی طرف سے غریب بچیوں میں الگ سے تقسیم کی گئیں۔