DailyNewsKallar Syedan

PTI election office inauguration ceremony in Sir sooba shah

پاکستان تحریک انصاف کی سرصوبہ شاہ راجہ عاصم مارکیٹ حکیم مشتاق کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب

پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے چوہدری محمد عظیم نے اپنے خطاب کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے عوام کو انکا اصل چہرہ دیکھا دیا ہے میاں برادران اور آصف زرادری ے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بیرونی اربوں ڈالروں کے قرضوں نے معشیت تباہ کر دی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور لوٹی دولت پاکستان واپس لائیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔انھوں کہا کہ آزاد عدلیہ نے کریشن کے بے تاج بادشاہوں کی کریشن کو عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔سابق حکمران جماعت کریشن کی تمام حدیں توڑ دی ہیں۔ملک کی معیشت کو ختم کر کے رکھ دیاہے عوام کو پتہ ہونا چاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرصوبہ شاہ راجہ عاصم مارکیٹ حکیم مشتاق کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔امیدوار پی پی 7غلام مرتضی ستی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔انھوں نے کہاکہ اگلے وزیراعظم عمران خان ہوگے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف رہنما حافظ سہیل اشرف،ہارون ہاشمی،کرنل شبیر اعوان نے بھی خطاب کیا

راجہ محمد علی کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد گروپ میں شامل

صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کے آزاد امیدوارراجہ صغیر احمد آف مٹور نے کہا کہ لیڈر ہوں عوام کا خادم ہوں ۔لیڈ ر اسلام آباد والا پجاروگروپ ہے جو صرف ووٹین مانگنے کے لیے حلقے میں آیا ہے ۔جن کے آگے پیچھے سکواڈ ہے جو سے غریب آدمی ہاتھ کا ہاتھ ملانا تو دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کر سکتا ۔حلقے کی غیور عوام ان کو پہچان لیں جو ساون کے مینڈکوں کی صرف الیکشن میں آتے ہیں اور ووٹیں لے اسلام آباد میں اپنی کوٹھیوں میں چلے جاتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ میں عوام کا خادم ہوں میرا گھر مٹور میں ہے جیت کر میں مٹور میں ہی رہوں گا اور اپنی عوام کی خدمت کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمدآزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گزشتہ روز یونین کو نسل سموٹ میں سابق امیداورصوبائی اسمبلی راجہ طارق محمود ، چوہدری خادم حسین آف یو کے چوہدری مختار احمدکی قیادت میں راجہ محمد علی کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد گروپ میں شامل ہونے والے سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر راجہ طارق محمود نے خطاب میں کہا کہ ہمارا تعلق مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دی مگر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون جو اس وقت بھی امیدوار ہیں انہوں نے ہمیں نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ہم ان سے سخت نالاں ہیں ا س لیے ہم اہلیان یو نین کو نسل سموٹ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچاور کر دیں گے ۔ اس موقع پر پر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button