Kallar Syedan; Ch Khurram of Luton and Dhok Bhathi announces to support PTI
پی ٹی آئی کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم اور مرتضیٰ ستی کی بھر پور حمایت کر تے ہیں،چوہدری خرم اقبال
پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد عظیم اور مرتضیٰ ستی کی بھر پور حمایت کر تے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کرپشن اور لا قانونیت سے پاک ہو سکتا ہے، پچیس جولائی کو پاکستان تحریک انصاف بھا ری اکثریت سے کا میاب ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار بھٹھی سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خرم اقبال نے پوٹھوار ڈاٹ کو م سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اور ملک کو لوٹا اب وہ کس منہ سے پاکستان واپس آ رہا ہے۔ پاکستانی عوام کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیں اور ملک میں انصاف کے نظام کے قیام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ انشاء اللہ پچیس جو لائی کو چوہدری محمد عظیم اور مرتضیٰ ستی بھا ری اکثریت سے کا میاب ہوں گئے۔
Kallar Syedan; Ch Khurram Iqbal of Luton has announced to support PTI candidates Ch M Azeem and Murtaza Satti at the coming election on 25th July.
Ch Khurram Iqbal is son of well known social and political personality Ch Nusrat Iqbal a well known personality in Luton and rest of UK.