DailyNewsGujarKhanHeadline

Action should be taken against Gujar Khan passport office

گوجرخان پاسپورٹ آفس کیخلا ف کارروائی کی جائے

سیف الرحمن ولد فضل کریم بھٹی سکنہ نڑالی کسوال نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ آفس کو تحریری درخواست ارسال کی ہے کہ اس نے اپنے بیٹے حسیب الرحمن کاگوجرخان پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ اپلائی کیا ڈیٹا انٹری کے دوران میرے بیٹے کا نام حسیب الرحمن کی بجائے حبیب الرحمن لکھ دیا میرے بیٹے نے غلطی کی نشاندہی کی متعلقہ اہلکار نے کہا کہ نام کمپیوٹر میں درست کر دیا جائے گاجس کے بعد جب پاسپورٹ وصو ل کیا تو نام حبیب الرحمن ہی درج تھا اس صورتحال پر پاسپورٹ آفس کے عملے کو آگاہ کیا کہ بتانے کی باوجود آپ نے نام غلط درج کیا انہوں نے غلطی ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ پاسپورٹ کی درستگی کیلئے مبلغ تین ہزار روپے دوبارہ بنک میں جمع کرائیں سیف الرحمن نے الزام عائد کیا کہ عملہ جان بوجھ کر ناموں کی غلطیاں کر کے اور ایک جعلی ٹوکن جاری کر دیا جاتا ہے جس کے بعد اصل ٹوکن اپنے پاس رکھ کر بنک عملہ سے سازباز کر کے رقم ری فنڈکرا کے خود بٹور لیتے ہیں اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کیخلا ف کارروائی کی جائے

لیاقت باغ میں گوجرخان سے بھی ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کیلئے جائے گا

 لیاقت باغ میں ایم ایم اے کے جلسہ میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کر کے دینی جماعتوں کے قائدین پر اعتماد کااظہار کریں گے گوجرخان سے بھی ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کیلئے جائے گا ان خیالات کااظہار پی پی آٹھ سے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے جلسہ کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد جواد نے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ چور اور بددیانت سیاسی کرداروں سے تنگ آچکے ہیں جسے اقتدار ملتا ہے وہ دھڑلے کے ساتھ کرپشن کر کے اپنی تجوریاں بھر کر پچھلی حکومت کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیتا ہے متحدہ مجلس عمل کا قیام ہی اس نظریہ پر ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لا کر نیک اور دیانتدار قیادت سامنے لائی جائے انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری عوام پر ہے کہ وہ پچیس جولائی کو باکردار قیادت کو منتخب کریں ایم ایم اے کی صفوں میں کوئی کرپٹ شامل نہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ 14جولائی کو لیاقت باغ میں ایم ایم اے کا تاریخی جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گوجرخان سے بھی بڑا جلوس راولپنڈی جائے گا

آمدہ عام انتخابات میں عوام جذباتی فیصلوں سے ہٹ کر میرٹ پرووٹ ڈال کر جرات مند قیادت کا انتخاب کریں

دوبئی میں مقیم معروف صحافی و کاروباری شخصیت عبدالرحمن رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے دشمن ممالک کی وجہ سے سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں اس موقع پر پچیس جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام ذات برادری کے چنگل سے نکل کر ایسے باکردار محب وطن اور پڑھے لکھے امیدواروں کا چناؤ کریں جو اقتدار میں آکر پاکستان کو مشکلات سے نکال سکیں عبدالرحمن رضا نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو پاکستان کے حالات اور کرپشن کی داستانیں سن کر دکھ ہوتا ہے روزی روٹی کیلئے دوسرے ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے جب اس ملک کے باشندے حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کے بارے میں پوچھتے ہیں تو سرشرم سے جھک جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں عوام جذباتی فیصلوں سے ہٹ کر میرٹ پرووٹ ڈال کر جرات مند قیادت کا انتخاب کریں جو ملک وقوم کے مسائل حل کر سکیں

میاں محمدنوازشریف کی پاکستان آمد پر لیگی کارکن پرتپاک استقبال کریں گے

مسلم لیگی کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تیرہ جولائی بروز جمعہ کوقائد عوام میاں محمدنوازشریف کی پاکستان آمد پر لیگی کارکن پرتپاک استقبال کریں گے میاں محمد نوازشریف عوام کے محبوب لیڈرہیں پاکستان بھر سے عوام ان کا استقبال کرنے کیلئے لاہور پہنچیں گے اور فقید المثال اور شاندار استقبال کیا جائے گا تحصیل گوجرخان سے چوہدری محمدریاض راجہ جاویداخلاص اور راجہ حمید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صبح نو بجے زمان ہاؤس سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button