DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Qureshi family announce to support PML-N candidates

قریشی برادری نے راجہ جاویدخلاص اورچوہدری محمدریاض کی مکمل حمایت کا اعلان

گزشتہ روز شاہد قریشی، ریاض قریشی، غفار قریشی کی طرف سے راجہ جاویداخلاص، چوہدری محمدریاض کے جلسہ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیاجس میں قریشی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور راجہ جاویدخلاص اورچوہدری محمدریاض کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین اوپی ایل چوہدری اشتیاق ، چوہدری جمیل اور سید ندیم عباس بخاری بھی موجود تھے راجہ جاویداخلاص اور چوہدری محمدریاض نے کہا کہ میاں برادران نے پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی سے ہمکنار کیابلاتفریق میگاپراجیکٹس کے ذریعے عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی گئیں جبکہ مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ میاں برادران کا کارنامہ ہے آمدہ انتخابات میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پرمسلم لیگ ن کو ایک بار پھر کامیاب کرائیں گے اور مسلم لیگ ن ہی حکومت بنا کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے گی 

گزشتہ روز زمان ہاؤس میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں مذہبی سکالر ساجدہ ہاشمی اور سابقہ ایم این اے تنویر شیرازی سمیت تحصیل بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر میاں نوازشریف ، مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے شیخ برادری کی اہم شخصیات شیخ عبدالقدوس ، شیخ الطاف، شیخ احتشام، شیخ وقار کی تحریک انصاف میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کے اس فیصلہ کو سراہا جنہوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے حمایت کا اعلان کیا 

محلہ قریشیاں کی معروف کاروباری شخصیات حاجی حافظ شاہد ، ندیم محمود قریشی، امجد بھٹی، سلیمان، ریاست اور محمد عابد نے حلقہ پی پی آٹھ سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد کی حمایت کا اعلان کیا

تھانہ گوجرخان کے مشہور اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ

تھانہ گوجرخان کے مشہور اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزم محمد اشتیاق بری ،معروف قانون دان عمر فاروق طالب کے جاری اعلامیہ کے مطابق مدعی مقدمہ گلتاسب کے بیان پر مقدمہ نمبر 124 مورخہ 24-12-2012 زیر دفعہ 324/34 ت پ تھانہ گوجرخان درج رجسٹر کیا گیا تھا مدعی مقدمہ گلتاسب نے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد اشتیاق نے دیگر ملزمان کے ہمراہ پسٹل 30بور سے فائر کئے جو کہ غلام جیلانی کو چھاتی و جسم کے دیگر حصوں پر لگے، ملزم محمد اشتیاق کی طرف سے کیس کی پیروی عمر فاروق طالب ایڈووکیٹ نے کی، وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے طارق خورشید خواجہ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button