Raja Javed Ikhlas & Raja M Ali hold public meeting in Dhok Ch Gohar Ali
راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کی ڈھوک چوہدری گوہر علی میں میٹنگ
راجہ جاوید اخلاص مسلم لیگی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58اور راجہ محمد علی صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 7کی ڈھوک چوہدری گوہر علی میں میٹنگ جلسہ میں تبدیل مخالفین کو سخت پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما چیف مہربان حسین نے گزشتہ روز ڈھوک چوہدری گوہر علی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے کارنر میٹنگ جلسہ کی صورت اختیار کر گئی اس موقع پر راجہ محمد علی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے کہا کہ انشااللہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اترتا رہا ہوں اور اتروں گا علاقہ کو سوئی گیس اور دیگر میگا پراجیکٹ دیئے یوسی چوآ خالصہ کی ڈھوک گوہر علی میں میر ے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے راجہ جاوید اخلاص امیدوار برائے قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تحصیل گوجر خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی تاریخی مثال تحصیل گوجر خان اور ملحقہ دیہات میں گیس اور سڑکیں ہیں اس میٹنگ میں چوہدری اشتیاق ، محمد ظریف راجا ،چوہدری تضارب ،ماسڑ محمد ساجد سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماوں نے شرکت کی جس میں چیف مہربان نے جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دھانی کرائی
ڈھوک چوہدریاں ،ڈھوک پیل ،ڈھوک من مور کے مکینوں نے انتخابات میں بائیکاٹ کا اعلان
حلقہ این اے 58اور پی پی 7 ڈھوک چوہدریاں ،ڈھوک پیل ،ڈھوک من مور کے مکینوں نے انتخابات میں بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ان دیہات کا کوئی بھی رہائشی سڑکوں اور دیگر بنیادی مسائل کے حل ہونے تک کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے علاقے میں بینرز آویزاں کر کے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کوووٹ کے لیے علاقے میں نہ آنے کی استدعا عوامی جرگہ میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے عمائدین ملک ابرار،صوفی صدیق ،صوبیدار ارشد ،صوبیدار نعیم ،محمد ظہور ،حوالدار رزاق ، ذوالفقار بھٹو،محمود ارشد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاوں کے سینکڑوں مکین گونا گو مسائل و مشکلات کا شکار ہین سیاسی پارٹیاں انتخابات کے دنوں میں اہل علاقہ سے مسائل حل کرنے کے وعدے اور دعوے کر کے ووٹ لیتے مگر انتخابات کے بعد نمائندے علاقے کے مسائل اور علاقے کے عوام کے ساتھ کئے گے تمام وعدے بھول کر علاقے کا رخ تک نہیں کرتے انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی پارٹیوں نے ہمارے گاوں کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہ دی عوامی جرگہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا 25جولائی کو منعقدہ ہونے والے انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا
راجہ پرویز اشرف نے موضع ٹکال چوہدری امتیاز کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب
پارٹیاں بدل بدل اقدار میں آنے والے عوم کی خدمت کیا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان امیدوار حلقہ این اے58راجہ پرویز اشرف نے موضع ٹکال چوہدری امتیاز کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہاکہ اپنے اقدار کی ہوس کی خاطرپارٹیاں بدل بدل کر اقداد میں آنے والے عوام کی خدمت اور ترقیاتی کا کیاکریں گے۔انھوں نے کہاکہ کہ ملکی مفاد کی خاطر پیپلزپارٹی واحد جماعت ہیں جواتحادوں سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ آپ کی ووٹ کی پرچی کا قرض منتخب ہوکرعلاقہ میں ترقیاتی کام کرکے اداکردویگا۔25جولائی کاسورج پیپلزپارٹی اور آپ کی جیت کی نوید لے کرطلوع ہوگا،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی7چوہدری ایوب نے کہاکہ علاقے کی پسماندگی کو دیکھ کر الیکشن میں حصہ لے رہاہو میرے مرحوم بھائیوں کی وفات کے بعد ہمارے علاقہ میں کسی نے توجہ نہیں دی منتخب ہوکر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچا دوگا ،راجہ قمر مسعود نے کہا آپ 25جولائی کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کریں ۔اس موقع پر اعجاز بٹ،سابق ممبرضلع کونسل راجہ ربنوازخان، ،شیخ مثیم،جاوید لنگڑیال،طارق وینس،محمد شریف بھٹو،بیرسٹرشاہ رخ،ماسٹر فیاض،حاجی احمد سعید،راجہ حاجی مسعود،پیرسید راشد حسین شاہ،راجہ ارشد فاروق ،ماسٹر اسحاق حیدری اور دیگر موجود تھے۔ چوہدری شعیب،چوہدری محمد ایاز،چوہدری ظفر،چوہدری سلطان،حاجی ازرم،حاجی تعریف،حاجی افراسیاب،چوہدری شاہ نواز،چوہدری رزاق،چوہدری رفاقت ،چوہدری اشفاق،چوہدری عابد،چوہدری جیند،چوہدری عتیق الرحمن عاجز،نمبردار ظہور،حاجی عبد المجیدحیال پنڈوڑہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس سے قبل راجہ محمد ریاست کی رہائش گاہ پر راجہ پرویز اشرف نے مختصر خطاب کیا۔