Raja M Ali & Raja Javed Ikhlas visit UC Nala Musalmana
راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کا نلہ مسلماناںکی مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز
راجہ جاوید اخلاص امید وار برائے ممبر قومی اسمبلی اور راجہ محمد علی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کا یونین کونسل نلہ مسلماناں کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق نلہ مسلماناں ڈھوک کھندوٹ، ڈھوک درن موہری، ڈھوک موہڑہ لمیاں، پنڈبینسو، کیانی پورہ، ڈھوک اعوان، گھوئی، ڈھوک پدری میں راجہ جاوید اخلاص امید وار برائے ممبر قومی اسمبلی اور راجہ محمد علی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی نے خطاب کیا۔ راجہ محمد علی نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی خصوصی مہربانی سے نلہ مسلماناں، پنڈبینسو اور گھوئی میں18کروڑ سے زائد کی لاگت سے پروجیکٹس مکمل کیے ہیں اللہ تعالیٰ نے اگر دوبارہ موقع دیا تو جو کام باقی رہ گئے ہیں انھیں بھی مکمل کرنے کی پوری کوشش کروں گا انھوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کوانشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے قدم چومے گئی۔ اس موقع پر راجہ جاوید اخلاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ علاقہ میرے لیے نیا ہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو مثالی ہیں اور عوام الناس راجہ محمد علی سے خوش نظر آتی ہے۔ انھوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم دونوں بھائی مل کر آپکی مزید مشکلات کو حل کریں گئے ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گئی۔ا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو، میٹرو بس سروس ہو،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے ۔ اس موقع پر راجہ محمد ظریف، محمد تنویر ناز بھٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں، نائب ناظم حاجی مشتاق کیانی، سابق ہیڈماسٹر راجہ محمد نواز، کونسلر نمبردار راجہ ابرار حسین، کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی، طارق محمود، ملک صابر، حاجی سلطان احمد، محمد محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد علی اور راجہ جاوید اخلاص کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کارنر میٹنگز میں صوفی محمد حنیف، سابق نائب ناظم راجہ محمد نواز، علی اصغر کیانی، خان زمان خان، راجہ انصر جاوید، ملک ایوب، راجہ منیر، بابو اظہر، بابو منیر، صوبیدار محمد شریف، حاجی محمد یونس، ماسٹر نجابت علی، محمد نصیر بھٹی، صوبیدار میجر محمد اکرم، صوبیدار الطاف بھٹی، حاجی محمد اسحاق، ماسٹر محمد رشید، چوہدری جمیل اختر، چوہدری محمد رمضان، صوبیدار ایوب، ماسٹر زبیر، حوالدار برکت حسین، راجہ مجید، بشیر کیانی، راجہ عبدالحمید، ماسٹر محمد عارف، راجہ عبدالحلیم اور سینکڑوں کی تعداد میں اہلِ علاقہ موجود تھے۔