DailyNews

Passengers steal vehicle from driver in Rawat

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بدہال سے مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بدہال سے مسافروں کے روپ میں ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی اور گاڑی بھگا کر فرار ہو گئے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دھمیال کیمپ کے رہاشی واجد علی نے پولیس کو بتایا کہ ٹیکسی چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں 2 نوجوان لڑکوں نے مجھے منڈی موڑ سے ڈھوک بدہال روات کیلئے بک کیا اور جوں ہی لنک روڈ سکھو کی طرف داخل ہو ئے تو مجھے رفع حاجت کیلئے روکا جوں ہی میں گاڑی سے نیچے اترا تو وہ میری گاڑی نمبریIDK9389 بھگا کر لے گئے تاہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں واقع بنیادی مرکز صحت روات محض ایک لیڈی ڈاکٹر کے رحم و کرم پر

وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں واقع بنیادی مرکز صحت روات محض ایک لیڈی ڈاکٹر کے رحم و کرم پر ، ادویات ناپید ،عملہ کی عدم تعیناتی ،ایمبولینس غائب ،حفاظتی ٹیکوں کا کورس مؤخر ،مریض خوار ،باہر سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ،اگر 3 دن کے اندر مطالبات پورے نہ ہوئے تو روات کی ہزاروں خواتین مورخہ10 جولائی بروز منگل صبح9 بجے روات جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گی تفصیلات کے مطابق سابق صدر شباب ملی روات پاکستان لالہٰ اورنگزیب نے روات میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی انتظامیہ کی عدم توجیہی کے باعث گزشتہ چند ماہ سے بنیادی مرکز صحت روات میں ادویات نہ ہونے کے باعث ڈسپنسری بند ہو چکی ہے جبکہ ایل ایچ وی ،ڈسپنسر ،نرسنگ ،اسسٹنٹ میل ،چوکیدار کی تعیناتی ہی عمل میں نہ لائی جا سکی ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس بھی موجود نہیں مرکز صحت میں حفاظتی ٹیکوں کے کورس کا عمل بھی رک چکا ہے غریب مریض مرکز صحت میں تعینات واحد لیڈی ڈاکٹر کو چیک اپ کروا کر ادویات باہر سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جبکہ ہیلتھ سینٹر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لالہٰ اورنگزیب نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات فوری پورے کئیے جائیں ورنہ 10 جولائی کو ہزاروں خواتین روات جی ٹی روڈ پر احتجاجی مطاہرہ کریں گی جسکی تمام تر ذمہ دار ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button