مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص کی ہٹ دھرمی ٹکٹوں کی تقسیم کے غلط فیصلوں نے گوجرخان میں ن لیگ کی شکست کی بنیاد رکھ دی ،مسلم لیگ ن کی بدنامی کا باعث بننے والے سابق ایم این اے نے اپنی سیکرٹری طیب قریشی سے ملکر کروڑوں روپے کی کرپشن کی سیکرٹری آج چار کوٹھیوں ،شو روم اور کروڑوں روپے کے دوسرے اثاثوں کا مالک ،جاوید اخلاص کی کرپشن کی طویل داستان ہے ،ثبوتوں کے ساتھ سامنے لاؤں گا ،گوجرخان کے حوالے سے معافی مانگتا ہوں کہ ایک کرپٹ ،چور ،منافق اور بدیانت شخص کی حمایت کرکے ن لیگ کا ایم این اے بنوایا سابق لیگی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انکشافات ،اس موقع پر راجہ نعیم نواز ،چوہدری صابر ،خواجہ عمران ،ثاقب بھٹی ،توصیف احمد بھی موجود تھے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ مجھ پر پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ساز باز کرنے کا جھوٹا اور بے بنیادالزام لگا کر راجہ جاوید اخلاص نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ،گزشتہ الیکشن میں جب چوہدری ریاض نے پرویز اشرف کی حمایت کی تھی تو راجہ جاوید اخلاص نے کہا تھا کہ یہ سودا ساڑھے تین کروڑ میں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ الیکشن میں بے شکست سے دوچار کرکے گوجرخان کے عوام نے اپنے ساتھ ذیادتی کی اور خمیازہ بھگتا نااہل ایم این اے نے سابق وزیر اعظم کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنی سیاسی چمکائی آج قومی اسمبلی کی نشست پر راجہ پرویز اشرف مقابلہ میں پہلے نمبر اور جاوید اخلاص آخری نمبر پر کھڑا ہے ،جاوید اخلاص کے انوسٹر بھی بھاگ گئے ہیں سیاست کی آڑ میں اس نے مفادات حاصل کئے کاروباری شخصیت کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کا فائدہ اٹھایا ،ضلع کونسل کی چیئرمینی کیلئے بھی ساز باز کرتے رہے ،پانچ سال شاہد صراف کے گھر سے روٹیاں کھاتے اور اس کی گاڑی استعمال کرکے اسے انعام کے طور پر بلدیہ کا چیئرمین بنا دیا جوکسی لحاظ سے اس قابل نہ تھا راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت سے کوئی گلہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے لائے ہوئے منصوبوں دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینا ،ایگرڈ یونیورسٹی بھی راجہ جاوید اخلاص نے رکوائے ،انہوں نے ن لیگ کی قیادت سے کوئی گلہ نہیں انہوں نے میری اہلیہ اور بھائی کو ٹکٹ جاری کئے لیکن جاوید اخلاص نے منافقت کے ساتھ ڈبل گیم کرکے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے ڈمی امیدواروں کو ٹکٹ دلا کر گوجرخان میں ن لیگ کی شکست کی بنیاد رکھی راجہ جاوید اخلاص اس الیکشن میں چالیس ہزار سے زائد وٹ بھی نہیں لے سکے گا ،اپنا پولنگ اسٹیشن بھی بری طرح سے ہارے گا انہوں نے کہا کہ جاوید اخلاص نے مجھ پر مالی مفاد کا جھوٹا الزام لگا کر پہل کی ہے اب اس کا خاتمہ میں کروں گا آج کی پریس کانفرنس پہلی قسط ہے سابق ایم این اے کے کرپشن کے ثبوت سامنے لاؤں گا اور کرپٹ ٹولے کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا بھی میں ہی دوں گا
Gujar Khan; Raja Shaukat Aziz Bhatti held a press conference in which he accused Ex MNA Raja Javed ikhlas of corruption with whole load of allegations and apologies to Public of Gujar Khan in supporting Raja Javed Ikhlas.
جمعیت علماء اسلام گوجرخان کی سربراہی میں ایک اجلاس مدینہ مسجد میں مولانا ریاض عثمانی امیر جے یو آئی کے زیر صدارت منعقد ہوا
جمعیت علماء اسلام گوجرخان کی سربراہی میں ایک اجلاس مدینہ مسجد میں مولانا ریاض عثمانی امیر جے یو آئی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے زعماء سمیت پی پی آٹھ کے امیدوار راجہ جواد اور پی پی نو کے امیدوار راجہ طاہر نے شرکت کی جے یو آئی کی مقامی جماعت کے تحفظات کو بغور سنا گیا فیصلہ ہوا کہ آئندہ جماعتی طرز سے ہٹ کر ایم ایم اے کے بنیادی منشور کے مدنظر الیکشن مہم چلائی جائے گی اس سلسلہ میں 12جولائی بروز جمعرات کو ایم ایم اے کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ایم ایم اے کے قیام میں جے یو آئی اورخصوصاً مولانا فضل الرحمان کی بالغ نظر قیادت اور اخلاص کو سراہا گیا
انتخابات کی تیاریاں مکمل
انتخابات کی تیاریاں مکمل، چھ لاکھ سے زائد ووٹروں کیلئے 489پولنگ اسٹیشن ، 1320پولنگ بوتھ قائم، پرائیزیڈنگ آفیسر سمیت پانچ ہزار کے قریب ملازمین فرائض سرانجام دیں گے تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 58میں چھ لاکھ 29ہزار تین سو 86ووٹر اپنا حق رائے استعمال کریں گے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام ترانتظامات مکمل کرتے ہوئے چار سو 89پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے جن میں سے 96پولنگ اسٹیشن مردانہ 94زنانہ اور 299مشترکہ ہیں جبکہ تیرہ سو بیس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 682مردانہ جبکہ 638زنانہ ہیں 486پولنگ اسٹیشنوں کیلئے 4938افراد کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جن میں 489پرائزایڈنگ آفیسر 2640اسسٹنٹ پرازائیڈنگ آفیسر 1320پولنگ آفیسر جبکہ 481نائب قاصد ہیں
گوجرخان میں تحریک انصاف تینوں نشستوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی
سابق امیدوار چیئرمین سٹی ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے صدر شیخ برادری شیخ عبدالقدوس، معروف قانون دان سابق سٹی ناظم راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، الحاج اصغر قریشی صدر اتحاد گروپ، شیخ احتشام الطاف، حاجی عبدالغفور شاپنگ سنٹر والے کواپنے دوست احباب اوربرادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخصیات گوجرخان میں اپنا ایک حلقہ احباب اور اثر ورسوخ رکھتی ہیں ان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے تحریک انصاف گوجرخا ن میں نہایت مضبوط اور فعال ہوگی اور تحریک انصاف کا گراف جس طرح دن بدن بلند ہو رہا ہے اور باشعور عوام تحریک انصاف کے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور ان کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے ثاقب علی بیگ نے کہا کہ گوجرخان میں تحریک انصاف تینوں نشستوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد محمود تحصیل گوجرخان کے عوام کے مسائل حل کریں گے
جاوید اخلاص چوہدری محمدریاض نے جھنڈا میں بھی کارنر میٹنگ سے خطاب
ملک میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہی کامیاب کریں گے قائد عوام میاں نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پر آج بھی خوف طاری ہے میاں محمدنوازشریف ہی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری محمدریاض نے ڈھوک حیات علی میں بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواجہ محمد اعجاز، خواجہ جہانگیر ، سید ندیم عباس بخاری، حبیب مغل ودیگر نے بھی خطاب کیا جاویداخلاص نے کہا کہ ہم نے پانچ سال بلاتفریق عوام کی خدمت کی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اور عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی چوہدری محمدریاض نے کہا کہ میاں نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وہ دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی اورملک میں ترقی اور خوشحالی لائی جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی پچیس تاریخ کو پھر مسلم لیگ کی فتح ہوگی اور مخالفین کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا خواجہ جہانگیر نے کہا کہ آج کی کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسے کا روپ دھارگئی جو کہ گوجرخان سے مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید بنے گی گوجرخان شہر نے فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں دے دیا ہے اس موقع پر متعدد شخصیات نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا قبل ازیں جاوید اخلاص چوہدری محمدریاض نے جھنڈا میں بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا
اہل گوجرخان نے راجہ پرویز اشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویز اشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ہر طرف سے ان کی کامیابی کی آواز بلند ہو رہی ہے جس سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں کامیابی راجہ پرویز اشرف کی ہوگی اہل گوجرخان کسی صورت ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے جو اسمبلیوں میں دبک کر بیٹھیں راجہ پرویز اشرف ہی وہ لیڈر یں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھال کر گوجرخان کا نام پوری دنیا میں روشناس کیا گوجرخان کے عوام کے مسائل کو حل کیا اہل گوجرخان جانتے ہیں کہ راجہ پرویزاشرف ہی نمائندگی کے اہل ہیں انہیں ہی کامیابی کرائیں گے