سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے یوسی جھونگل اور جاتلی کے طوفانی دورے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کونسلرز پیپلز پارٹی میں شامل انہوں نے شمولیت کا اعلان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں موہڑہ آہیر اور درکالی خورد ہونے والے جلسوں کے دوران کیا اس کے علاوہ بہیر کلیال کی جعفری ،اور ڈھوک اعوان کی اعوان برادریوں نے بھی راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا علان کیا اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے بڑے قافلے کی موجودگی میں انہیں پنڈال میں لایا گیا تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018کی آمد کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سیاسی اکھاڑنے سجانے کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل جاتلی اور جھونگل کے طوفانی دورے کر کے کئی اہم کامیابیاں سمیٹ لیں یوسی جاتلی کے گاؤں ڈھوک آہیر میں ملک نیروز اور ملک نسیم نے جلسے کاہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی اس موقع پر یونین کونسل جاتلی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کونسلر سعید عباس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے وائس چیرمین راجہ زیشان اکبرکی طرف سے بہیر کلیال میں قائم کیے جانے والے مرکزی الیکشن کے آفس کا افتتاح کیا اور یونین کونسل جھونگل کے گاؤں درکالی خورد میں جنرل کونسلر غلام عباس کی طرف سے منعقدہ کیے گے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تو سینکڑوں موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی شکل میں جب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف روانہ ہوئے تو گھروں کی چھتوں سے عورتوں نے راجہ پرویز اشرف پر پھول نچھاور کیے ان کا والہانہ استقبال کیا انہیں ڈھول کی تھاپ پر جلسہ گاہ پہنچایا گیا پنڈال میں موجود لوگوں نے جیے بھٹو اور راجہ پرویز اشرف زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد نو جوانوں کے لیے روزگار گوجرخان کے گیس سے محروم دیہاتوں میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر ۔ہسپتال ،کالجز اور یونیورسٹیاں کی تعمیر اولین ترجیع ہو گی 2008 میں اﷲ کے فضل و کرم اور آپ کی دی ہوئی ووٹ سے منتخب ہوا جس وجہ سے گیس کی فراہمی ،دولتالہ میں نادرہ ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،مندرہ چکوال اور سوہاہ چکوال کی سڑکیں ،گوجرخان میں انڈر پاس کے علاوہ دیگر منصوبوں کی فراہمی ممکن ہو سکی25جولائی کا دن آپ کے بچوں کے مستقبل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے
تحریک انصاف کے سنیئر رہنما راجہ ہارون کیانی کی زیر قیادت چوہدری محمد عظیم اورچوہدری ساجد محمود کویو نین کونسل ساہنگ کا طوفانی دورہ
تحریک انصاف کے سنیئر رہنما راجہ ہارون کیانی کی زیر قیادت چوہدری محمد عظیم اورچوہدری ساجد محمود کویو نین کونسل ساہنگ کا طوفانی دورہ متعدہ برداریوں یک جانب سے تحر یک انصاف کی حمایت کا اعلان عمر ان خان وزیر اعظم بن کر کسی کوکر پشن نہیں کر نے دیں گے اور تمام کر پٹ عناصر جیلوں میں ہوں گئے کارنر مینٹگ سے خطاب تفصیلات کے مطابق سنئیر رہنما راجہ ہارون کیانی کی زیر قیادت تحریک انصاف کے امیدوار این اے 58چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود نے گذشتہ روز یو نین کونسل ساہنگ کے دیہات دیرہ اعوان،دیرہ سیداں،دیرہ راجگان،موہڑہ لھڑان،ہردوچیڑ، کا طوفانی دورہ کیاساہنگ اڈے پر الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد ہردوچیڑ میں کارنر مینٹگ سے خطاب کر تے ہو ئے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ سابق حکمر انوں نے ملک لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ان کے لندن ،دبئی اور دوسرے ممالک میں محلات ہیں اللہ تعالی نے موقع دیا تو تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہو کر لوٹا ہوا پیسا واپس لائے گی اور ملک میں اقتصادای انقلاب برپا کر ئے گی راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ بلا امتیاز احتساب کا آغاز ہے قانون سب کے لیے بر ابر ہے اب ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہو گا تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں 25جولائی کو چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ساجد محمود بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے
ارحام صدیق نے 1033نمبر حاصل کر کے نما یاں پوزیشن حاصل کی
فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج میں دیوی کے ہو نہار طالب علم ارحام صدیق نے 1033نمبر حاصل کر کے نما یاں پوزیشن حاصل کی ارحام صدیق تحصیلدار ملک عبد الخیل کا نواسہ اور ملک ناصر خلیل کا بھا نجا ہے طالب نے اپنے کامیابی کا سرا استا تذہ کی محنت اور والدین کی دعا کا نتیجہ قر ار دیا ہے شاندار نتائج پر معز زین علاقہ چیئر مین راجہ شبیر حسین،ڈاکٹر عنایت حسین،ایس ڈی او یعقوب،ملک عظمت اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہو ئے توقع کا اظہار کیا کہ نوجوان طالب علم مزید کامیابیاں حاصل کر تے ہو ئے ملک قوم کی خدمت کر ئے گا