DailyNewsKahuta

Kahuta; Timber mafia set jungle alight

ٹمبر مافیا نے بیورکے جنگلات کو آگ لگادی ۔کروڑوں روپے کے قیمتی در خت ،چرند ، پرند ،حشرات جل کر خاک

ٹمبر مافیا نے بیورکے جنگلات کو آگ لگادی ۔کروڑوں روپے کے قیمتی در خت ،چرند ، پرند ،حشرات جل کر خاک ۔محکمہ جنگلات کی غفلت و لاپروائی سے کاٹے چیڑ کے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے علاقہ بیور کے جنگلات کو آگ لگادی۔قومی خزانے کو ہر سال کی طرع اس سال بھی کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ۔جبکہ سارا سارا محکمہ جنگلات والے سپاہی سے لے کر چیف تک مہانہ منتھلی بھی لیتے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنی ناقص کارکر دگی کا مظاہر ہ چھپانے کے لیے ٹمبر مافیا سے جنگلات میں آگ لگا دیتے ہیں تاکہ کاٹے گئے درختوں کے نشان مٹ جاہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمے میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ ، کھڈیوٹ ،بیور ،نارہ ، لہڑی کا تین فیصد سے زاہد علاقہ جنگلات کے مشتمل ہے جہاں یہ جنگلات علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر یہ جنگلات انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں موسم کو بحال رکھتے ہیں درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں بارش میں زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں مگر افسوس بعض لوگ چند ایک ٹکوں کی خاطر ان درختوں کو جڑھ سے کاٹ دیتے ہیں جن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ درختوں کی شاخوں کے ساتھ لگا ہوا ایک ایک پتہ اللہ پاک کی تسبیح کر تا ہے اس لیے جس نے ایک در خت کا ٹا گویا اس نے ایک انسان کا قتل کیا ۔عوامی حلقوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

حالیہ الیکشن 2018میں حلقہ این اے 57 اور53سے کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گی

راشد مبارک عباسی ، سید نجم الحسن نقوی ، سید نذابت حسین شاہ اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ الیکشن 2018میں حلقہ این اے 57 اور53سے کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گی اپنی چھوٹی چھوٹی سیاسی دوکانیں چمکانے کے چکر میں چندبونے لیڈر ان پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد کاٹ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حلقے کی باشعورعوام کو پتہ ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ کو ن لڑھ رہاہے اور اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کون کر رہاہے حلقہ این اے 57 میں جتنے کام شاہد خاقان عباسی نے کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راشد مبارک عباسی ، سید نجم الحسن نقوی ، سید نذابت حسین شاہ اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 1998میں جب سابق صدر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون مارا تو اس وقت قاہد محترم شاہد خاقان عباسی پر بہت کہڑا وقت تھا ان بڑی بڑی آفریں کیں گیں اور کہا کہ آپ صرف یہ کہ دیں کہ مجھے جہاز کو ناں اتارنے کا حکم ملا تھا ہم آپ کو نواز دیں گئے مگر قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی نے تمام آفروں کا ٹھکرا کر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے وفاء کی لاج نھباتے ہوتے اپنے حلقے کے ووٹروں کی ووٹوں کی سودا بازی نہیں کی جبکہ دوسری طرف ان کے مدمقابل سیاسی حریف سے اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں شاہد خاقان عباسی کے سیاسی مخالفین جتنی بھی کوشش کر لیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن2018میں کامیابی پھر بھی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی مخالفوں کے ہاتھ ماسوائے صرف پچھتاوئے کے اور کچھ نہیں آئے گا ۔

یوسی نارہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگےْ

مسلم لیگی رہنماؤں آفتاب کیانی اورشیخ جاوید نے کہا کہ یوسی نارہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگےْ حلقہ این اے ستاون سے شاہد خاقان عباسی اور پی پی سیون میں راجہ محمد علی کامیاب ہونگے۔انشاء اللہ25جولائی کو کامیابی شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوسی نارہ کے رہنماؤں آفتاب کیانی اورشیخ جاوید نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اورحلقہ این اے ستاون کا ایم این اے شاہد خاقان عباسی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمد کے قافلے میں روز بروز اضافہ ۔عوام جوق در جوق ان کے گروپ میں شامل ہونے لگے ۔یوسی دوبیرن کلاں ،یوسی نارہ ، یوسی لہڑی ، یوسی بیور ، یوسی ہوتھلہ ، یوسی دکھالی ، یوسی کھڈیوٹ ،یوسی پنجاڑ ، یوسی نڑھ سے مختلف برادریوں کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔یوسی دوبیرن کلاں میں سے سابق ایم پی اے کا ایک بہت بڑا گروپ راجہ فہیم الطاف ایڈوکیٹ کی قیادت میں راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کر دی ۔راجہ صغیر احمد کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ۔آمدہ الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر نے کا عزم اپنے حلقے کی عوام ایک ایک ووٹر ایک ایک سپورٹر سے مکمل رابطے میں ہوں انشاء اللہ عوام کی دعاؤں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یوسی دوبیرن کلاں ،یوسی نارہ ، یوسی لہڑی ، یوسی بیور ، یوسی ہوتھلہ ، یوسی دکھالی ، یوسی کھڈیوٹ ،یوسی پنجاڑ ، یوسی نڑھ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یوسی دوبیرن کلاں میں سے سابق ایم پی اے کا ایک بہت بڑا گروپ راجہ فہیم الطاف ایڈوکیٹ ، راجہ گوہر الطاف ، راجہ ظہور کی قیادت میں راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کیا اعلان کیا جبکہ بھون اعوان میں اعوان برادری کے سابق کونسلر و امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک محمد رشید ،ملک اظہر حسین ،ملک نعیم اشرف ، ملک ندیم اشرف ،ملک انتظار ، ملک سلیم اختر،ملک مختار ، ملک عزیز الرحمن ، ملک مستقیم اور دیگرسر کردہ شخصیات نے آمدہ الیکشن میں راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا راجہ صغیراحمدنے اعوان برادری کے تمام افردا کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا جبکہ راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ ہم بے لوث خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہچان ہے الیکشن2013میں حصہ لیا مگر کچھ ووٹو ں سے رہ گیا مگر میرے جذبے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑھا بلکہ اس سے بڑھ کر اپنی عوام کے ساتھ ان کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلا اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ہواانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ مجھے دیں گے اور حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button