DailyNewsGujarKhanHeadline

Tehreek Labaik Open election office in Qazian

تحریک لبیک پاکستان یوسی قاضیاں کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاع

تحریک لبیک پاکستان یوسی قاضیاں کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاع بدست امیدوار این اے 58حاجی محمد رمضان چشتی اعوان اور امیدوار پی پی ۸ محمد اجمل قریشی ہوا پاکستان تحریک لبیک یوسی قاضیاں کے کارکنان نے بھاری تعداد میں شرکت کی افتتاع کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد رمضان نے کہا کہ آپ اپنا ووٹ ناموس رسالت کے پہرہ داروں کو دیں انہوں نے کہا کہ اب ہر پارٹی کا ممبر ناموس رسالت کا پہرہ دار بن کے پھر رہا ہے لیکن جب اسمبلی میں قانون میں تبدیلی کی گی تو تمام پارٹیوں 34ممبران نے مل کر یہ کام کیا تمام سیاسی پارٹیاں اس میں برابر کی شریک ہیں حاجی رمضان نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان اپنے مفادات کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی بلکہ دین کو تخت پر لانے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے حاجی رمضان نے کہا آپ تمام لوگ ثابت قدم رہیں اور تحریک لبیک پاکستان کو کامیاب کر وانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ تحریک لبیک پاکستان اسمبلی میں جا کر تحفظ ناموس رسالت پر پہرہ دے سکے۔

جامع مسجد محلہ زریں کے امام مسجد حضرت علامہ منیرالحسن شازلی کا جمعہ خطبہ

جامع مسجد محلہ زریں کے امام مسجد حضرت علامہ منیرالحسن شازلی نے جمعہ خطبہ کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پر ایک اور حملے کی ناپاک مغربی جسارت کو خاک میں لانے کے لئے مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کو اس سلسلہ میں موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت فریڈم کے سربراہ ملعوں نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان کیا ہیں منیر الحسن شازلی نے فرمایا کہ تمام اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے ہر ہربہ استعمال کر رہی ہیں مسلم ممالک متحد ہو کر ان کے ناپا ک عزئم کے خلاف آواز اٹھائے کیونکہ اس سے دنیا کا امن تباہ ہو گا 

چوہدری محمود حسین کی رسم قل انکے آبائی گاؤں موہڑہ ہفیال میں منعقد ہوئی

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود حسین کی رسم قل انکے آبائی گاؤں موہڑہ ہفیال میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چوہدری ابرار،چوہدری محبوب،مرزا منیر،مراز خورشید ،طاہر بٹ تاجروں صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button