DailyNews

Rawalpindi; Three die while fixing motor at a well

تھانہ کورال کے علاقہ پراچہ ٹاؤن میں تین افرادکنویں کی موٹرٹھیک کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دم توڑگئے

 تھانہ کورال کے علاقہ پراچہ ٹاؤن میں تین افرادکنویں کی موٹرٹھیک کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دم توڑگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوحقیقی بھائی اوران کا19سالہ بھانجاشامل ہے۔ تھانہ کورال کے اے ایس آئی ظفراقبال نے بتایاکہ افسوس ناک واقعہ لہتراڑروڈپرواقع پراچہ ٹاؤن میں المدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیاجہاں الفتح ورکشاپ سے متصل مکان میں رہائش پذیردوحقیقی بھائی اوران کابھانجاگھرمیں واقع کنویں کے اندرلگی موٹرکاپائپ ٹھیک کرنے کیلئے یکے بعددیگرے نیچے گئے اورآکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے دم توڑگئے ،پولیس کے مطابق پہلے مجاہدکنویں میں اتراجواوپرنہ آیاتواس کے پیچھے اس کاماموں رفیق کنویں میں اتراجس کے باہرنہ آنے پراس کابھائی حفیظ نیچے گیا اوروہ بھی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیاریسکیوحکام نے بعدازاں تینوں لاشیں باہرنکالیں ۔ایک ہی گھرمیں تین افرادکے جاں بحق ہونے پرعلاقہ میں کہرام مچ گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کاتعلق لودھراں سے بتایاجاتاہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button