DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Annual awards mela held by National educational committee

نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں تقسیم انعامات

نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں تقسیم انعامات۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں سالانہ ایوارڈ میلہ میں سابق چیف آف نیول ایڈمرل(ر) عبدالعزیز مرزا نے گورنمنٹ گرلز سکولوں میں ٹاپر طالبہ جائشہ بتول اور گورنمنٹ بوائز سکولوں میں ٹاپر طالبعلم مرزا سیاب الاسلام میں پچاس پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھاجس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹی ایم اے کلرسیداں میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس، سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، سی او خالد خان، راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ، چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سابق چیف آف نیول ایڈمرل(ر) عبدالعزیز مرزا کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی طالبہ جائشہ بتول اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم مرزا سیاب الاسلام کو نقد پچاس پچاس ہزار کیش دیے گئے۔ ان ہی بچوں کو بشیر سنز صراف کی جانب سے گولڈ میڈلز بھی دیے گئے۔ اس موقع پر ممبران بلدیہ عاطف اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود، وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ، محمد ضابر، پی ٹی یو کے رہنماؤں قاسم شاہ بخاری، فرقان فرخ، شجاعت خالد، شفیق بھٹی، وقاص احمد، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

Kallar Syedan; 7th Annual awards mela function was held at TMA Hall, Top student Jaisha Batool and Mirza Sayab Ul Islam were awarded by Ex Chief of Naval Admiral Abdul Aziz.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button