DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; PMl-N Ch Iftikhar warsi group announces to support PTI

سابق ایم پی اے افتخار احمد وارثی کے پورے گروپ نے تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کردی

تحریک انصاف نے یونین کونسل بیول میں ن لیگ کو کلین بولڈ کردیا آج بیول شہر میں کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سابق ایم پی اے افتخار احمد وارثی کے پورے گروپ نے تحریک انصاف کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیا مسلم لیگ ن کے کونسلرز چوہدری شکیل کونسلر ،چوہدری خورشید ایڈووکیٹ کونسلر،چوہدری شہزاد کونسلر ، شاہد کونسلر ،نمبردار شبیر کونسلر کے علاوہ سابق کونسلر خواجہ ظہیر ، اور حاجی یاسین آف بیول نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس اعلان کے بعد ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئ ہے کیونکہ اس پورے گروپ کی حمایت تحریک انصاف کو حاصل ہونے کے بعد یونین کونسل بیول سے ن لیگ کو بڑا دھچکا لگا ہے اب بیول میں ن لیگ کے پاس صرف چند ووٹر ہی بچ گے ہیں اور جس طرح تحریک انصاف میں روز بروز نئے دھڑے شامل ہورہے ہیں اس سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ اب عوام صرف اور صرف تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کو ہی کامیاب کروانا چاہتے ہیں اور یونین کونسل بیول میں ن لیگ کے ایک دھڑے کی تحریک انصاف کی حمایت کر دی ۔ میاں نواز شریف کے ساتھ رہ کر اس کے گیت گانے والے آج مشکل وقت میں اس کا ساتھ چھوڑ گئے ۔ بیول سے ایم پی اے کی ووٹ زیادہ تر جاوید کوثر اور ایم این اے کے لئے راجہ پرویز اشرف کو پول ہوگی ۔

Gujar Khan; PMl-N Ch Iftikhar Warsi group in union council Bewal has announced to support PTI.

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button