DailyNewsKahuta

Ex PM Shahid K Abbassi visits various union councils of Kahuta

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ ۔ سینکڑوں افراد کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ۔7مختلف گاؤں کے افراد نے شاہد خاقان عباسی کے حق میں دعائے خیر ۔ن لیگ ملک کی خیر خواہ جماعت ہے عوام کی نظرین بھی ن لیگ پر لگیں انشاء اللہ آمدہ حکومت بھی ن لیگ کی ہو گئی ۔فیصلے ہوتے رہتے ہیں اور ایک فیصلہ25جولائی کو بھی ہو گا جو ملک کی عوام کا فیصلہ ہو گا اور یہ فیصلہ ن لیگ اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہو گا ۔کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے جانے ناں دیں اور الیکشن کی تیاری بھر پور طریقے سے کریں اور25جولائی کو اپنی ووٹ کی پرچی سے ملک کا مستقبل لکھیں اگر فیصلہ غلط کیا تو اس کا غمیازہ اگلے5سال ملک کی عوام کو پھربھگتنا پڑھے گا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سروٹ ، سہیالی،پنجاڑ ، کھوئیاں ،سلامبڑ ،نڑھ ، ٹنگی کے مقام پراور ایم سی کہوٹہ کے ممبر راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے گھر انتخابی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ محمد بشیر ، ماسٹر صابر عباسی ، بلال یامین ستی ، کرنل مسعود عباسی ،راجہ تجرب ، راجہ ندیم کونسلر ،اسد محمود ستی ، راجہ عباس پپو ،سید نذابت شاہ ، راجہ شیر بہادر ،ذوالفقار ستی ، آفتاب کیانی ،اشتیاق ستی اور سینکڑوں ہزاروں افراد موجود تھے ۔اس موقع پر سہیالی ، سروٹ ، پنجاڑ ، کھوئیاں ،سلامبڑ ، نڑھ ،ٹنگی اور متعدد گاؤں کے سینکڑوں افراد نے شاہد خاقان عباسی کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی ۔

شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کے قافلے میں لوگ جوق در جوق شامل ہونے لگے

شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کے قافلے میں لوگ جوق در جوق شامل ہونے لگے ۔فرزند کوہسار بلال یامین ستی ، اسد محمود ستی اور اشتیاق احمد ستی کی کوششوں سے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں پٹیاریاں اور ترکھیاں کے سینکڑوں افراد نے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔ حالیہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی پوزیشن دن بد ن مضوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ۔ عوام علاقہ بھی شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے لگے ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی انہوں نے اپنے اس پانچ سالہ دور میں اپنے حلقے میں اربوں روپے ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں نے جو سوئی گیس کا منصوبہ ہمارے گاؤں کے لیے بساوطت فرزند کوہسار بلال یامین ستی ، اسد محمود ستی کے دیا ہے وہ ہم اہلیان علاقہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتے انشاء اللہ 25جولائی کو اپنا ووٹ شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمدکو دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں گے ۔ 

میاں محمد نواز شریف کی محبت نکال سکتے ,راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ

راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ہم دل برداشتہ ہونے والے نہیں ناں ہی ایسے فیصلے ہمارے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت نکال سکتے ہیں۔ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ایک اشارے پر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا سکتے ہیں۔ مخالفین دیکھیں گے 25جولائی کو “شیر”دھاڑئے گا اور اس کی آواز ملک کے کونے میں جاے گئی ۔ عوام عدالتی فیصلے کے جواب میں 25جولائی کو اپنا ووٹ میاں محمد نواز کو دے کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ یوسی مواڑہ کے آفس میں میڈیا اور ن لیگ کے ووٹروں سپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ زاہد آف مواڑہ، راجہ مطلوب آف جنجور بھی موجود تھے ۔راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

 

راجہ صغیر احمد امیدوار نے ممیام مارکیٹ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کی طرف سے کھولے گے دفتر کا افتتا ح کر دیا

راجہ صغیر احمد امیدوار نے ممیام مارکیٹ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کی طرف سے کھولے گے دفتر کا افتتا ح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ راجہ خالد پر ویز اور دیگر افراد نے خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کا پر تباک استقبال کیا ۔ عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان نے ممیام مارکیٹ میں موجود اپنی مارکیٹ میں حالیہ الیکشن کے سلسلے میں خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا دفتر اوپن کیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ساہیں عبدالحمید ، راجہ بابو افضل آف ممیام ،راجہ بابو ظفر اقبال ، راجہ شجاع ، راجہ ثقلین ، راجہ عبا س پپو، راجہ کاشی ،راجہ آصف ، راجہ عمران ، راجہ تبسم ، راجہ ظفر ، راجہ انجم ، راجہ احمد صغیر ، راجہ صداقت سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت کی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے راجہ خالد پر ویز آف کوئی اور دیگر افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی دوعاوں سے الیکشن جیتوں اور جیت کر اپنی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔

یونین کونسل مواڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح

یونین کونسل مواڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح آج مورخہ 8 جولائی بروز اتوار صبح 10 بجے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 57 صداقت علی عباسی،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 غلام مرتضیٰ ستی ،سنیئر رہنما راجہ وحید احمد خان و دیگرپارٹی قائدین کریں گئے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button