عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس لیے بعض عناصر اس حوالے سے نوجوانوں کو کنفیوژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام کے درست عقائد سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کے لیے برطانیہ میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس بات کا اظہار ختم نبوت سینٹر لندن کے سیکریٹری طٰہ قریشی ایم پی ای نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمؐ کے دور سے لے کر آج تک امت مسلمہ نے اس مسئلہ کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ رسول اکرمؐ کے بعد کسی نبی کے آنے کا تصور تک موجود نہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ بھر میں کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پہلی کانفرنس ہفتہ7جولائی کو6بجے شام سے11بجے شب تک ختم نبوت سینٹر35 سٹاک ویل گرین لندن میں منعقد کی جائے گی۔ جس سے شیخ السلام جسٹس ریٹائرڈ مفتی تقی عثمانی اور مولانا قاری حنیف جالندھری خصوصی خطاب کریں گے۔ جبکہ15جولائی کو برمنگھم میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ طٰہ قریشی نے کہا کہ بعض عناصر ختم نبوت کو انتہا پسندی سے بھی جوڑتے ہیں اور منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور ہمیں اپنے مذہب کی تبلیغ کا مکمل حق حاصل ہے۔ امام و خطیب ختم نبوت سینٹر مفتی محمود الحسن نے کہا کہ رسول اکرمؐ کو پوری جہان کے لیے رحمت بناکر بھیجا گیا اور
آپؐ کے بعد تاج نبوت کسی شخص کو نہیں پہنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کریں گے۔
London; Khatam e Nabuwwat conference will be held in London on 7th July, while on 15th July it will be held in Birmingham.
Khatme Nubuwwat means that Hazrat Muhammad (P.B.U.H) is the Last of the Prophets. The process and routine of appointing Prophets and Messengers by Almighty Allah has been terminated, finished, ended, stopped, and sealed. None will be appointed as prophet after Hazrat Muhammad (P.B.U.H). His prophethood will continue until the judgement day and the day after, only that person can claim to be a Muslim who believes in Khatme Nubuwwat and confesses.
The Resolution of the Rabitah Al-Alam Al-Islami (Makkah) and Pakistan’s constitutional amendment of 1974 declared the Qadianism (Qadianis and Lahoris) as non-Muslims.