سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کی قدر کی ہے ہماری طر ف سے فیصلہ25جولائی کو ملک کی عوام کرئے گئی۔ملک کی باشعور عوام اچھی طر ع جانتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے وہ اپنی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ن لیگ کو ایک بار پھر اقتدار میں لاہیں گے میاں محمد نواز شریف نے ناں کوئی کریشن کی ہے اور ناں ہی کوئی یہ ثابت کر سکا ہے ۔ن لیگ نے ملکی معشیت کومضبوط کیا ہے معشیت مضبوط ہو گئی تو ملک میں روزگار کے موقع فراہم ہو نگے نوجوان کو نوکر یاں ملیں گیں ۔مشرف اور پیلز پارٹی نے بھی اس ملک پر حکومت کی مگر انہوں نے کوئی کام نہ کیا ۔ اور کوئی منصوبہ نہ دیا ۔ چاروں صوبوں میں پر حکومت موجود تھی ۔خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی ، سندھ میں پیلز پارٹی کی پنجاب میں ن لیگ کی مگر جو منصوبے ن لیگ نے دیے ہیں وہ کسی اور حکومت نے نہیں دیے۔ بد ترین مخالف بھی میاں برداران اور مسلم لیگ (ن) کی ترقی تسلیم کرتے ہیں ۔ ہماری خدمت شرافت اور عوام کی خدمت کے معیار کی سیاست رہی ہے ۔ ایک جماعت کا لیڈر گالی دیکر تقریر شروع کرے تو یہ کو نسی سیاست ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نڑھ کے مقام پر چیئرمین یوسی نڑھ بلا ل یامین ستی کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسے میں شریک سینکڑوں کارکنوں ، ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسے میں عبد القدوس عباسی ،راشد مبارک عباسی ، سید نذابت حسین ، سید ذوالقرنین شاہ ،ذوالفقار ستی ،اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرنل یامین ستی مر حوم کے ساتھ میں سیاسی سفر شروع کیا جو اب تک شروع ہے نڑھ میرا دوسرا گھر اور یہ محبت کا رشتہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ نڑھ میں کروڑوں روپے کے کام کر ائے انشاء اللہ دیگر مسائل پانی ، گیس اور سکولوں سمیت تمام مسائل حل کر یں گے۔ اس موقع پر بلال یامین ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 26کروڑ کی سڑک،ساڑھے6کروڑ کی بجلی دی جبکہ دو کروڑ کے قریب بڑوہی سکول کے لیے بھی رقم دی ہے ہم ان کا شکر یہ اد اکرتے ہیں تقریب سے وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، ممبر ایم سی قاضی اخلاق ،تنویر ستی نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسے میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی تمام شرکاء نے شاہد خاقان عباسی کی مکمل حمائت کا اعلان کیا ۔
انشا اللہ 25جولائی کو تحریک لبیک کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا
تحریک لبیک حلقہ این اے 57کے امیدوار جاوید عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے خون کا اخری قطرہ بھی بھانہ پڑا تو خدا کی قسم لمحہ بھر بھی دریگ نہ کرینگے وقت آگیا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے والے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ملک میں اب دین عربی ﷺ کو تخت پر لانے سے کوئی نہیں روک سکتا سب سے مقبول نعرہ لبیک یا رسول ﷺ اب پوری دنیا میں گونجے گا ختم نبوت کا تحفظ کرنے کے لیے نبی ﷺ کے غلام اپنا تن من دھن سب لوٹانے کے لیے تیار ہیں حکمرانوں نے جس طرح ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی وہ اللہ اسکے رسول ﷺ اور نبی ﷺ کے غلاموں کے بھی مجرم ہیں جو انھیں کبھی معاف نہیں کرینگے 25جولائی کو کرین پر ٹھپے لگا کر تحفظ ناموس رسالت ﷺ والے بنیں پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے انشا اللہ ہم اس ملک میں مدینہ والا قانون لائیں گے دین عربی ﷺ کو تخت پر لا کر دم لینگیعوام جوک درجوک پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے انشا اللہ 25جولائی کو تحریک لبیک کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا حلقہ این اے 57کی اور پی پی سیون کی سیٹ جیت کر اپنے قائد خادم حسین رضوی کے قدموں میں رکھیں گے