پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان سے پیپلز پارٹی جیت چکی ہے صرف 25جولائی کو رسمی کارروائی ہو گی سابق وزیر اعظم رااجہ پرویز اشرف کے قافلے میں آئے دن بڑے بڑے دھڑے شامل ہو رہے ہیں عوام جان چکی ہے کہ راجہ پرویز اشرف ہی وہ واحد لیڈر ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرتا ہے بے شک راجہ پرویز اشرف پوٹھوہار کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے تحصیل گوجرخان کی عوام کی آئندہ بھی راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا راجہ پرویز اشر ف کے سیاسی مخالفین اب گھروں میں بیٹھ گئے ہیں وہ عوام کا سامنا نہیں کر رہے جنہوں نے 5سال اپنے دور اقتدار میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ووٹر ان کو اپنے درمیان دیکھنا ہی نہیں چاہتے راجہ پرویز اشرف وہ شخصیت ہے جس کے لیے لوگ گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا 25جولائی کو راجہ پرویز اشرف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے ۔
Gujar Khan; PPP President UC Qazian, Waheed Muraad said that PPP already have won in Gujar Khan and it will be formality on 5th July.
دعائے مغفرت
نوجوان چوہدری محمد یعقوب کی وفات پر خواجہ محمد نعیم ،خواجہ محمد شفیق ،خواجہ محمد نذر ،خواجہ محمد ناصر اور خواجہ محمد طاہر نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔