راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ حلقے بھرمیں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل نظر نہیں آرہا۔ 25جولائی کو تمام چھوٹی چھوٹی سیاسی دوکانیں بند ہو جاہیں گئی ۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔
کھڈیوٹ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح
کھڈیوٹ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح۔ افتتاحی تقریب میں سینکڑوں افراد کی شر کت نے جلسے کا روپ دھا لیا ۔تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ نے شر کت کی۔ غلام مرتضیٰ ستی PTIکے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے افتتاحی تقریب میں شریک شرکاء سے اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی پانچ حکمران ٹولہ عیاشیاں کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان کا ہمراہ جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین کونسلر راجہ صفدر اور ملک عامر محمود کے یوسی لہڑی کا ہنگامی دورہ
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان کا ہمراہ جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین کونسلر راجہ صفدر اور ملک عامر محمود کے یوسی لہڑی کا ہنگامی دورہ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ۔کارکنوں ورکروں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کاآنے والا وزیر اعظم عمرا ن ہوگاملک کی عوام کو پتہ ہونا چاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سول ڈیفنس کہوٹہ کے زیر اہتمام LPGڈسٹری بیوٹر کوحفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی تربیتی مہم
سول ڈیفنس کہوٹہ کے زیر اہتمام LPGڈسٹری بیوٹر کوحفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی تربیتی مہم ۔سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارچ ساجد مہناس نے ان کو تمام ھنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کی تربیت دی ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدائت پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے زیر اہتمام LPGڈسٹری بیوٹر ، سب ڈسٹری بیوٹر ،ڈیلرز کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارچ ساجد مہناس نے تمام افراد کو گورنمنٹ کی جانب سے نے LPGرولز،شیڈول سے تفصیلی آگاہ گیا نیز عوام کی مال وجان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے تعاون کی اپیل کی تمام شر کاء نے ان کو مکمل تعاون کا یقین دیلایا اورکہا کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات کو پناہیں گے اس موقع پر وہاں پر دوگھنٹے کا ایک تربیتی پروگرام بھی ہوا جس میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا اور شیڈول کے بارے میں بھی بتایا گیا اس موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ رضاء کاروں عبد الشکور کھٹڑ ،عدیل امتیاز قریشی ،محمد سجاد اور تصدق نے ہنگامی حالات سے نبٹنے کا عملی مظاہر ہ کر کے بھی دیکھایا ۔ تمام شر کاء نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔