Pick and drop service to end on 10th July at Manchester airport
مانچسٹر ائرپورٹ سے فری پک اینڈ ڈراپ سروس باضابطہ طور پر 10جولائی کو ختم
Manchester; Drivers dropping passengers off at Manchester Airport will have to a pay a fee from next week.
The airport has revealed the scheme will be launching from Tuesday, July 10, with people being charged if they want to be dropped off directly outside terminals.
Drivers dropping passengers off will be charged £3 for five minutes or £4 for ten minutes.
Alternatively motorists can use a free drop-off area and catch a shuttle bus to the correct terminal. This is located at the current Jetparks 1 site, which is near to Terminal 2.
مانچسٹر ائرپورٹ سے فری پک اینڈ ڈراپ سروس باضابطہ طور پر 10جولائی کو ختم کر دی جائے گیجس کے بعد مسافروں کو اتارنے اور پک کرنے پر بھی کم ازکم تین پونڈادا کرنے ہوںگے۔ مسافروں کو پک کرنے کے حوالے سے چارجز دو سال قبل متعارف کروائے گئے تھے تاہم فری ڈراپسروس جاری رکھی گئی تھی لیکن اب ائر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ائرپورٹ کو مزید جدت دینے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں جس میں ڈراپ آف چارجز کا اطلاق، ائرپورٹ کے نواح میں بلا ضرورت گاڑی کھڑی کرنے پر جرمانہ وغیرہ بھی شامل ہے۔ ائرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈراپ آف چارجز متعارف کروائے جانے پر کمیونٹی اور بالخصوص ٹیکسی ڈرائیوروں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ ڈراپ آف چارجز سے سب سے زیادہ ٹیکسی ڈرائیورز متاثر ہونگے جنھیں پانچ منٹ کے لیے تین پونڈ جبکہ دس منٹ تک کے لیے چار پونڈ ادا کرنے ہونگے۔ ائرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر ضروری رش کو ختم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے یہ چارجز متعارف کروائے گئے ہیںاور تواتر کے ساتھ سفر کرنے والے اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے خصوصی رعائتی پارکنگ ٹکٹ بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ائرپورٹ سے باہر ڈراپ آف زون بنایا
گیا ہے جہاں سے مسافروں کے لیے فری شٹل بس سروس مہیا کی جائے گی۔ تاہم مسافروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ مانچسٹر ائرپورٹ کی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے ان چارجز کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے جس سے مسافروں پر اضافی دباؤ بڑھے گا۔