DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Overseas Pakistani organise Kabbadi match in Balakhar, Kallar Syedan

بھلاکھر بُنہ باغ،کلر سیداں، سالانہ کبڈی کا شاندار میچ

بھلاکھر بُنہ باغ،کلر سیداں،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نذیر،یو کے، اٹلی اور مڈل ایسٹ کے دوستوں کے تعاون سے سالانہ کبڈی کا شاندار میچ منعقد کیا گیا ،جس میں آصف پٹھان اور راجہ شہباز چک مرزا کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے منعقد کئے گئے،مہمان خصوصی امیدوار حلقہ این اے ۵۷ پاکستان تحریک انصاف محمد صداقت عباسی،صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی ہارون کمال ہاشمی،عہدیداران تحصیل کلر سیداں نے انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نذیرجو بھلاکھر میں بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں،جس سے پاکستان تحریک انصاف کی یہاں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔

چوہدری خورشید یو کے کی بیل جوڑیوں نے پہلا،دوسرا اور چھٹا ٹائم حاصل کر لیا،دوستوں کی مبارک باد

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،چوہدری خورشید یو کے چوہدری محمد منیر، عزت مآب چوہدری خلیل،چوہدری جہانگیر،چوہدری محمد ظہیریو ایس اے،چوہدری ادریس کے بیلوں نے مختلف مقابلوں میں اول،دوئم اور چٹھی پوزیشن حاصل کر کے انعامات میں موٹر سائیکل اور ٹرافیاں حاصل کی ہیں،دوست و احباب نے ان کی بیل جوڑیوں کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button