یونین کونسل جاتلی میں اہم پیش رفت وائس چیرمین اور کونسلرز کا چیرمین ابرار رشید کے خلاف اعلان بغاوت ابرار رشید کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشا اﷲیونین کونسل جاتلی سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب کروایں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین یو نین کو نسل جاتلی راجہ ذیشان اکبر نے تمام کو نسلرز کے ہمر اہ پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما راجہ شازی کی رہائش گاہ پر ہجوم پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے تین سال قبل یو سی چیئر مین کو پورے اعز از کے ساتھ پارٹی میں خوش آمدید کہا اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا اور جاتلی کے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے چیئر مین منتخب کیا لیکن انہوں نے آج ایک بار پھر وفاداریاں تبدیل کر لی جس پر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے وہ ابر ار رشید کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے تھے آج ہمار ے راستے ان سے جدا ہوگئے ہیں سنئیررہنما راجہ شازی نے کہا کہ آج ہمیں چیرمین کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے راجہ افسر نے کہا کہ عدم اعتماد کی کوئی شق سامنے آئی تو ہم ایک لمحہ تاخیر کیے بغیر ابرار رشید کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کر کے اسے عہدے سے فارغ کر دیا جائے گا آج سے ہمارا چیرمین راجہ زیشان اکبر ہے پر یس کانفر نس میں جنرل کونسلر راجہ شبیر ، کونسلرراجہ عدالت ، کونسلرنمبر دار بشیر ، کونسلر سعید عباس ،یوتھ کونسلر راجہ قاسم بھٹی ، جنرل کونسلرراجہ سجاد (مرحوم) کے کزن راجہ افسر اورلیڈی کونسلرز کے علاوہ حولدار اشرف آف بینس،راجہ نعیم المجید ،راجہ محمود ، راجہ طارق ،شبیر ،راجہ اُلفت ،ماسٹر عابد ،ملک ابرار ،دیگر اراکین بھی موجود تھے