Kallar Syedan; Demand for polling station in Balimah school
بالیماں پرائمری سکول میں پولنگ بوتھ مہیا کیا جائے
کلر سیداں کا دور دراز اور دریائے جہلم کے کنارے موضع بالیماں کا پولنگ اسٹیشن پلالہ ملاں خان میں ہے جو بالیماں سے 7کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اُس کی ڈھوک پیجہ ، سنگریلا، تھوبا، مزید 3کلو میٹر بالیماں سے دور ہیں ۔یونین کونسل سموٹ کے وائس چیرمین راجہ عرفان الحق اور سماجی و سیاسی رہنما راجہ جہانگیر اختر نے الیکشن کمشن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ موضع بالیماں اور اُس کی 3ڈھوکوں کے لیے بالیماں پرائمری سکول میں پولنگ بوتھ مہیا کیا جائے تاکہ وہاں کے 4سو ووٹر زمرد اور خواتین کو میلوں پیدل سفر کر کے پولنگ اسٹیشن پلالہ ملاں خان نہ آنا پڑے ۔الیکشن کمیشن نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ ہر 2 کلومیٹر کے اندر پولنگ اسٹیشن ہو گا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ارسلان قریشی کے گھر آمد یوتھ ونگ کی صدارت کا نوٹیفیکیشن جاری
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ارسلان قریشی کے گھر آمد یوتھ ونگ کی صدارت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا شاہد خاقان عباسی نے راجہ مارکیٹ میں ارسلان قریشی کے گھر جا کر انہوں نے یوتھ ونگ ڈویژن کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن جس میں ارسلان قریشی کو تحصیل کلرسیداںیوتھ ونگ کا صد ر مقرر کیا گیا ہے ارسلان قریشی کو پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کے دست و بازو ہیں انہوں نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کیلیئے دن رات ایک کر دیں نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی شمولیت کے بغیر پارٹی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ارسلان قریشی نے کہا ہے کہ وہ ن لیگ کی کامیابی کیلیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گئے اور پارٹی کی کامیابی کیلیئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گئے ۔
پیپلز پارٹی ضلع بھر میں مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی , چوہدری ظہیر محمود سلطان
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈ ی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع بھر میں مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی ہماری کارکردگی ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روکا گیا تھا اس بار بھی سازشیں کی جار ہی ہیں مگر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک بھر میں انتخابات لڑ رہی ہے تمام تر سازشوں کے باوجود مخالفین کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر جگہ بھٹو کے جانثار مقابلہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی موجود ہے اور یہ وفاق کی علامت جماعت ہے ۔اشاروں پر جماعتی وفاداریاں تبدیل کرنے والے ابن الوقت سیاسی مسافر ہیں جن کا کوئی مستقبل نہیں ،عمران خان بھگوڑوں کو ساتھ لے کر نیا پاکستان بنانے کے دعوے دار ہیں مگر ایسا ممکن نہیں ہے ۔
مسلم لیگ ن کو لوگوں کو سبز باغ دکھانے کی ضرورت نہیں ،راجہ جاوید اخلاص
این اے 58اور پی پی 7سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں راجہ جاوید اخلاص ،راجہ محمد علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو لوگوں کو سبز باغ دکھانے کی ضرورت نہیں ،ہم نے 5برس میں ملک اور قوم کی خدمت کی ہے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کر رہے ہیں ۔انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں کے دیہا ت سدہ کمال ،سکوٹ اور نواحی علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کی گئیں دھرنوں کے ذریعے اسے کمزور کیا گیا اس کے باوجود نواز شریف کی قیادت میں ملک نے بڑی ترقی کی ہم نے ملک کو دہشتگردی اور انرجی بحرانوں سے نجات دلائی اس وقت سی این جی کے لیے رات سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھی آج یہ سٹیشن خالی پڑے ہیں ۔18,18گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جسے ختم کیا گیا روزانہ کی بنیاد پر دھماکے ہوتے تھے آج ملک میں امن ہے تو اس کا کریڈٹ بھی نواز شریف کی مسلم لیگ ن حکومت اور ہماری بہادر مسلح افواج کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں لوگوں کو مایوس کیا یہ ناکام لوگ حکومت چلانے کے اہل ہی نہیں ہیں تقریب سے سابق ناظم الحاج غلام ظہیر ،راجہ محمد سعید، ،تنویر بھٹی،توقیر اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
این اے59اور پی پی 10میں کامیابی چوہدری نثار علی خان کے قدم چومے گی
چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس ،وائس چیئر مین یوسی لوہدرہ راجہ محمد یونس نے کہا ہے کہ این اے59اور پی پی 10میں کامیابی چوہدری نثار علی خان کے قدم چومے گی ،حلقے کی ہر بستی میں چوہدری نثار علی خان کی لا زوال محبتوں کے نشانات موجود ہیں کوئی بھی ایسا گاؤں نہیں جہاں چوہدری نثار علی خان نے ترقیاتی کام نہ کرائے ہوں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مسلم لیگی تھے ہیں اور رہیں گے ۔چوہدری نثار علی خان بھی مسلم لیگی ہیں اور یہ گزشتہ 34برس سے اپنی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے مسلم لیگ ن کی مقبولیت اور کامیابی میں ایک بڑا حصہ چوہدری نثار علی خان نے ڈالا ہے ۔راولپنڈی ضلع کے لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے پاس ٹکٹ ہو یا یہ آزاد ہوں لوگ ان کو دیوانہ وار ووٹ دینا اپنے لیے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا ہو یا چونترہ تمام مسلم لیگی کل کی طرح آج بھی چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ انتخابات میں این اے 59,63پی پی 10سے چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر دم لیں گے۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر قاضی حماد یاسر کے ماموں قاضی ساجد بشیر انتقال کر گئے نماز جنازہ بشندوٹ کے گاؤں ادھوالہ میں ادا کی گئی
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر قاضی حماد یاسر کے ماموں قاضی ساجد بشیر انتقال کر گئے نماز جنازہ بشندوٹ کے گاؤں ادھوالہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین محمد زبیر کیانی، راجہ شہزاد یونس، راجہ محمد یونس، راجہ ہمایوں کیانی، چوہدری اسامہ بنارس، چوہدری نعیم بنارس،چوہدری ذوالفقار آف لونی ،بلال قیوم چغتائی، چوہدری اعجاز گجر، چوہدری محمد حنیف ،مظہر الاسلام ہاشمی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔