DailyNewsGujarKhan

چوہدری محمود رضائے الہٰی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch mahmood buried in his native village in Bewal

Gujar Khan; large number of social and political personalities attended the namaz e janaza of Late Ch Mahmood in Morra Hafiyal, Bewal.

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، خرم پرویز راجہ، او پی ایل کے چیئرمین اشتیاق چوہدری، سابق ایم پی اے تحصیل گوجرخان افتخار احمد وارثی، پی ٹی آئی کے امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ، تیمور خان بوبی،راجہ امیر کابل ایڈووکیٹ، راجہ عبدالجبار بھٹی منیجر نیشنل بینک موہڑہ بھٹیاں برانچ کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمود صاحب میرے بہت قریبی ساتھی تھے اور ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دینے والے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پیپلز پارٹی ایک عظیم انسان سے محروم ہو گئی ہے اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا کرے اور مرحوم کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے اور آخری منازل آسان فرمائے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button