DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Abdul Rehman Mirza withdraws his PPP election papers

عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر امیدوار صوبائی اسمبلی محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات واپس لےلیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء و روحانی تحریک پاکستان کے بانی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-08عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر امیدوار صوبائی اسمبلی محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات واپس لے کر شہید ذوالفقار علی بھٹو ، بیگم نصرت بھٹو، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکنڈ لائن قیادت کے رویے ، ان کے عمل ، عوام الناس کے اور پارٹی قیادت کے سامنے ہے ہم نے کبھی پارٹی کے لئے مشکلات پید ا نہیں کیں ہر دور میں ہمیں پارٹی پر قربان کیا گیا اور ہر دور میں ہم نے پارٹی کی بہتری پارٹی کی سالمیت اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانیاں دیں گے چونکہ ہمارا رشتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ روح اور جسم کا رشتہ ہم کسی بھی صورت پارٹی پلیٹ فارم سے غداری کا تصور نہیں کرسکتے ، سیکنڈ لائن قیادت نے جو کچھ کیا وہ اس کی خود جوابدہ ہے ہم نے ہمیشہ پارٹی کاز اور پارٹی نظریات کو اولیت دی اور پارٹی کاز اور پارٹی نظریات پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ہمار اماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے پارٹی کے استحکام کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر قربانیاں دیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہارپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مرزا منور حسین آصف، سید غالب حسین شاہ، مرزارمضان ایڈووکیٹ،راجہ الفت حسین، راجہ حق نواز، حاجی منیر، خالد محمود، مبشر ڈوگر، سلطان گولڈن، ملک بلال، ساجد محمود سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی عبدالرحمان مرزا نے کہا کہ میں راجہ محمد ضمیر احمد کا متبادل امیدوار تھا، میں 2002میں راجہ طارق کیانی کا متبادل امیدوار تھا اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے پالیسی بنائی تھی کہ جس نے پارٹی نہیں چھوڑی اور جو کامیاب ہوا وہی پارٹی امیدوار ہوگا ، میں نے پارٹی فیصلے کی پاسداری کی اور یوں 2002سے 2013تک راجہ طارق کیانی کا متبادل امیدوار رہا جب طارق کیانی خود پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تو سیکنڈ لائن قیادت کا حق بنتا تھا کہ مجھے باضابطہ طور پر ٹکٹ دیتے لیکن چونکہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیٹے خرم پرویز کو پی پی 8کاٹکٹ دے دیا اور مجھے اپنا متبادل امیدوار قومی اسمبلی رکھا یہ فیصلہ صحیح یا غلط اس کا عوام فیصلہ کریں گے ، میں اپنے صاف شفاف ماضی پر داغ نہیں لگانا چاہتا میں اور برادر اصغر رمضان مرزا ایڈووکیٹ کاغذات نامزدگی واپس لے رہے ہیں ، کنگر ممدال سے ترکوال اور مسہ کسوال سے کلیام اعوان تک تمام حقیقی جیالوں اور پارٹی کارکنان و عہدیدران سے اپیل کرتے ہیں کہ سرگرم سیاست کرنے والوں میں سے ہم سے زیادہ کسی نے قربانی نہیں دی اگر ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کر رہے ہیں تو تمام جیالوں کو بھی چاہیے کہ پارٹی فیصلے کو تسلیم کریں اور راجہ پرویز اشرف ، خرم پرویز راجہ اور سرفراز خان کی مہم کو اپنی انتخابی مہم سمجھ پر کمپین کریں انشا ء اللہ 25جولائی کو آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو کی قیادت میں دیگر تحصیلوں کی طرح تحصیل گوجرخان سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، ہم وفا کی ایسی داستان رقم کر رہے ہیں کہ وفا بھی خود کہے کہ وفا ہو تو ایسی ہو۔ عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادر اصغر نے پارٹی کارکنان ، جیالوں ، دوست احباب تمام سیاسی مذہبی پارٹی کے کارکنان ، اندرون و بیرون ممالک احباب دوست اور تمام لوگ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا ، پریس کانفرنسز کے ذریعے قیادت کو بتایا ، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم ان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں میں اس بار بیلجیئم پیپلز پارٹی کے رہنماء مسعود کھوکھر ، مرزا منور حسین آصف اور راجہ الفت کا شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے میں الیکشن سے دستبردار ہوا میں توقع رکھتا ہوں کہ راجہ پرویز اشرف اور ان کے ساتھی پارٹی کاذ اور نظریات کے لئے دن رات کام کریں گے

Gujar Khan; Gujar Khan; Senior PPP supporter and activist Abdul Rehman Mirza along with his brother M Ramzan Mirza have withdrawn fro 2018 election and have withdrawn their election papers in the interest of party.

گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری

گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری، شہری آبادیوں میں ڈیڑھ ہفتہ بعد پانی کی سپلائی شہری پرائیویٹ ٹینکرز سے پانی خریدنے پر مجبور بلدیہ گوجرخان شہری آبادی میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر نہ کر سکی شہری آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے شہر میں پانی کا مسئلہ حل طلب ہے لیکن بلدیہ گوجرخان کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ کی جا سکی فوری طور پر پانی کا نظام بہتر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

تحصیل گوجرخان میں سیاسی اکھاڑے میں اترنے کیلئے انتخابی امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے

عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تحصیل گوجرخان میں سیاسی اکھاڑے میں اترنے کیلئے انتخابی امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے لگژری گاڑیوں پر امیدواروں کے قافلے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر ووٹروں کو رام کرنے کیلئے منت ترلوں میں مصروف شہر بھر اور بڑے قصبات میں پارٹی پرچموں کی بہار ، بڑے بڑے پینافلیکس بھی آویزاں خوشی غمی کی تقریبات میں شرکت کوامیدواروں نے اپنے اوپر فرض کر لیاووٹر بھی سب کو ووٹ دینے کا لارا لگاکر جان چھڑانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق آمدہ عام الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم کا بھرپور طریقہ سے آغاز کر دیا ہے روٹھوں کو منانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے برسوں پرانی فوتگی پر اب جا کر فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی شروع ہے شہر بھر میں اور دیگر بڑے قصبات اور دیہات میں پارٹی پرچموں کے ساتھ امیدواروں اور سپورٹروں کے بڑے اشتہاری بورڈوں نے سیاسی بہار میں رنگ بھرے ہوئے ہیں انتخابی اکھاڑے میں اترنے والے سیاسی پہلوانوں کی لگژری گاڑیوں کے قافلوں پر رات گئے انتخابی مہم جاری ہے جبکہ ووٹر بھی سب کو راضی کرتے ہوئے ووٹ دینے کی حامی بھرتے ہیں ووٹروں کا کہنا ہے کہ لارے وہ سب کو لگا رہے ہیں لیکن ووٹ الیکشن والے دن اپنی مرضی سے سوچ سمجھ کر دیں گے 

چیئرمین بلدیہ گوجرخان سرکاری دفتر میں بیٹھ کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں

 چیئرمین بلدیہ گوجرخان سرکاری دفتر میں بیٹھ کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے جلسوں میں شرکت کر کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما کونسلر شہزادہ خان کا چیف الیکشن کمیشن، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ریٹرنگ آفیسر گوجرخان کو دی گئی تحریری درخواست میں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ شہزادہ خان نے متعلقہ اعلیٰ اداروں کے سربراہوں کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیہ گوجرخان کے چیئرمین شاہد صراف سرکاری دفتر میں بیٹھ کر اعلانیہ ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہی امیدوار بھی سرکاری دفتر میں بیٹھتے ہیں جبکہ چیئرمین بلدیہ ن لیگ کے انتخابی جلسوں میں شرکت کے ساتھ انتخابی مہم میں بھی مصروف ہیں چیف الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں پریزائیڈنگ افسران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں پریزائیڈنگ افسران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز تحصیل بھر سے 270پریزائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی شرکت ایم سی ہائیر سیکنڈری سکو میں آمد عام انتخابات کے سلسلہ میں پریزائیڈنگ افسران کی دو روزہ تربیت ورکشاپ میں تحصیل بھر سے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں تربیتی ورکشاپ میں راولپنڈی کے مختلف کالجز کے سینئر پروفیسر حضرات لیکچر اور تربیت دے رہے ہیں تربیتی ورکشاپ کاآر او گوجرخان باقاعدہ معائنہ کرتے ہیں سکول کے پرنسپل قاضی وقار احمد نے ورکشاپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے مطلوبہ سہولیات فراہم کیں

گوجرخان ، سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ

گوجرخان ، سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ مسلح موٹر سائیکل سوار گینگ عرصہ دراز سے شہر میں موبائل فون ،نقدی چھیننے کی وارداتیں کر چکا ہے لیکن پولیس تاحال اس گروہ کو گرفتار نہ کر سکی گزشتہ رات سروس روڈ پرمسلح موٹرسائیکل سوارشفیق نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر اس کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شہر میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے

سترسالہ ضعیف العمر شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

سترسالہ ضعیف العمر شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، ریسکیو1122نے نعش کو ہسپتال پہنچایا تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیم نمبر2کارہائشی ستر سالہ شخص زرسعید بدھ کی صبح گاڑ پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122کے عملہ نے نعش کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی

 

Show More

Related Articles

Back to top button