DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Set back for PML-N in Changa Bangyal as villagers join PPP

چوہدری محمد مشتاق و دیگر کو مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت

پیپلز پارٹی یوسی چنگا بنگیال کے صدر راجہ نثار ،محمد نوید ،ملک ارسلان ،راجہ فیصل ،ماسٹر شاہد ،راجہ عمار ازکار ،ماسٹر ظہیر ،مرزا شاہد ،ماسٹر حنیف ،حافظ شبیر و دیگر نے راجہ ولائت حسین بھٹی ،حاجی عدالت حسین ،نائیک مظہر حسین ،صوبیدار نواز ،راجہ ملازم حسین بھٹی ،راجہ محمد تاج ،منظور بھٹی ،ظفر بھٹی ،عابد مغل ،ظفر اقبال بھٹی ،ساجد محمود،چوہدری محمد مشتاق و دیگر کو مسلملیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ پرویز اشرف کو یوسی چنگا بنگیال سے واضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گئے

عرس مبارک دربار عالیہ روکھیا شریف میر کلاں بادشاہ

مورخہ29جون بروز جمعہ مبارک شام 4بجے بسلسلہ عرس مبارک دربار عالیہ روکھیا شریف میر کلاں بادشاہ کے موقع پر شاندار کبڈی کا میچ ہو رہا ہے جس میں نقد انعام ڈیڈھ لاکھ روپیہ ہے جبکہ چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،راجہ طارق کیانی و دیگر پی ٹی آئی کے رہنماء مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کریں گئے ۔

عمرا ن خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ,تحریک انصاف کے ٹائیگر شیخ قیصر قیوم 

تحریک انصاف کے ٹائیگر شیخ قیصر قیوم نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا عمرا ن خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں پوٹھوہار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ25 جولائی کو پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور اس بار عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وزیر اعظم صرف اور صرف عمران ہوگا جبکہ چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی حکومتیں بنائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ این اے 58میں ٹکٹ قابل لوگوں کو دئیے ہیں امیدواراپنے علاقے کی بہتری کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گئے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو کارکن بیرون ممالک مقیم ہیں وہ پاکستان میں آئیں اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اب کی بار نیا پاکستان بن کے رہے گا ۔

عوامی عدالت لگ چکی ہے, شیخ طارق محمود سیٹھی

عوامی عدالت لگ چکی ہے 25 جولائی کو فیصلہ آئے گا اہل کون اور نااہل کون مسلم لیگ نے پانچ سالہ دور میں ملک کو بے پناہ ترقی دی انشااللہ 25 جولائی کو مخالفین کو سیاسی میدان سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا کیا نواز شریف کا یہ قصور ہے کہ اس نے ملک کو ایٹمی پاور بنایا دہشت گردی کا خاتمہ کیا لوڈشیڈنگ پر 90% قابو پایا ملک کو موٹروے اور میٹرو جیسے بڑے پروجیکٹ دئیے اگر یہی قصور ہے تو پھر مسلم لیگ نہ قصور بار بار کرئے گء اب کوئی ایمپائر کی انگلی اٹھے گی اور نہ صادق سنجرانی جیسا کٹ پتلی عوام کے سامنے کھڑا ہوگا انشااللہ فیصلہ اب عوام کی عدالت نے کرنا ہے اور 25 جولائی کو ہر طرف شیر ہی شیر نظر آئے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جیت چکے ہیں, وحید مراد

پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ این اے 58سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جیت چکے ہیں25جولائی کو رسمی کارروائی باقی ہے آئے دن پی پی میں بڑے بڑے دھڑے شمولیت کر رہے ہیں اب عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ اگر اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لیے بہتر ترجمانی کر سکتا ہے تو اس کا نام راجہ پرویز اشرف ہے جن کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تعریف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں انڈر پاس ،شرقی گوجرخان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے پاسپورٹ آفس تحصیل گوجرخان کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھا انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گئے انہوں نے کہا جو لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کردوسری جماعتوں میں شامل ہو گئے ان کو کسی بھی وقت راجہ پرویز اشرف کی یاد آئے گی کیونکہ راجہ پرویز اشرف وہ واحد لیڈر ہے جن کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے انہوں نے مزید کہا یوسی قاضیاں سے پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button