DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Malik Haris shows loyalty to PML-N in press conference

یوتھ کونسلر ملک حارث نے پوٹھوہار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس

میرے آباؤ اجداد مسلم لیگی ہیں کسی دوسری جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرے بارے میں پیپلزپارٹی میں جانے کا جو کہا گیا اس میں کوئی صداقت نہیں ہم راجہ جاوید اخلاص کی انتخابی مہم کو بھرپور اندازمیں چلا رہے ہیں اور انہیں کامیاب کرائیں گے ان خیالات کااظہار یوتھ کونسلر ملک حارث نے پوٹھوہار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس کیانی،خواجہ مظہر ، خان آصف ، مسلم لیگ یوتھ ونگ اور ایم ایس کے عہدیداران مظہر وارثی، شعیب اقبال، مرزاعامراعجاز، راجہ ساجد شفیق، فیصل وارثی، فرحان نعیم جنجوعہ، عماد مغل مبشر بٹ ودیگر بھی موجود تھے ملک حارث نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مجھے عزت دی یوتھ کونسلر اور سپورٹس کا چیئرمین بنایا راجہ جاوید اخلاص چیئرمین شاہد صراف اور ان کی ٹیم کا حصہ ہوں ہمارے ساتھ یوتھ کی طاقت ہے الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریں گے اپنی جماعت کے ساتھ ہیں راجہ پرویز اشرف سیف صرف اپنے رشتہ داروں کے گھر ملاقات ہوئی پیپلزپارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس موقع پر سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں ان شاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی مرزا عامر اعجاز نے کہا کہ ہم یوتھ کونسلر ملک حارث کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور نوجوان طبقہ ہی جماعت کا ہراول دستہ کا کردا رادا کرتا ہے یوتھ پوری طرح سے متحرک ہو چکی ہے اپنے امیداروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے 

آج کے دن سیاسی مخالفین کو شکست دے دی , مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری خالدمحمود آف ڈھوک چوہدریاں

مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری خالدمحمود آف ڈھوک چوہدریاں اور خواجہ جہانگیرنے کہا ہے کہ آج کے دن سیاسی مخالفین کو شکست دے دی ہے اب 25 جولائی کو رسمی کاروائی باقی ہے اانہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں جبکہ ہتھکنڈے کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ میدان میںآ کر مقابلہ نہ کرنے کی سکت رکھنے والے پیٹھ پر وار کرنے میں مصروف ہیں لیکن جس کے ساتھ اللہ ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہاں کے عوام کے دلوں پر میاں نواز شریف راج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ مفاداتی تعلق رکھنے والوں کو آج منہ کی کھانا پڑی ہے

گوجرخان نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

گوجرخان نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث من مانے ریٹ مقرر کر دیے گئے مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف ماہ رمضان میں گرانفروشی پر کارروائی کرنے کیلئے نکلتے ہیں تفصیلات کے مابق گوجرخان میں نان روٹی کی قیمتوں میں ہوٹل تندروالوں نے اضافہ کر دیا نان آٹھ روپے سے دس روپے روٹی چھ سے سات روپے کر دی گئی جبکہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے کوئی باز پرس نہ کی گئی عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اورمقامی انتظامیہ صرف ماہ رمضان میں بازاروں میں قیمتوں کو چیک کرنے کی بجائے عام دنوں میں بھی چیک اینڈ بیلنس رکھیں

گوجرخان کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی

گوجرخان کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی، ووٹر باشعور ہیں وہ ملک میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں جوکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہی سرانجام دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر ،صدر ملک عابد اعوان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جس طرح پانچ سال ملک و قوم کی خدمت کی ہے اس سے عوام کے مسائل میں واضح کمی ہوئی اور ملکی ترقی میں اضافہ ہوا ،مخالفین نے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے لیکن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف صحیح معنوں میں عوام کے مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ اقتدار آنے کے خواب دیکھنے والے ہمیشہ کی طرح رسوا اور ناکام ہونگے اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی ،تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن ہر طرح سے متحد ہے اور تینوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ،عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوام کے مسائل ہونگے 

راجہ اخترکو صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی کسان ونگ کے نوٹیفکیشن جاری

گوجرخان یوسی گلیانہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت طارق قریشی ممبر ایگزیکٹو کونسل پی پی پی ضلع راولپنڈی جبکہ معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ اختر صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی کسان ونگ مقرر تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری پی پی پی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ اور صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان نے طارق قریشی کو ممبر ایگزیکٹو کونسل پی پی پی ضلع راولپنڈی اور سیاسی سماجی شخصیت راجہ اخترکو صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی کسان ونگ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے 

گوجرخان نگائل پھاٹک کے قریب نوجوان موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

گوجرخان نگائل پھاٹک کے قریب نوجوان موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے اتفاقیہ حادثہ کی رپٹ درج کرلی تفصیلات کے مطابق نگائل کلاں کے رہائشی محمد زیارب نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ نگائل کلاں میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے گزشتہ دن اس کا بھائی محمد ذوالفقار نگائل سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پھاٹک کراس کررہا تھا کہ لاہور کی جانب سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ گوجرخان نے اتفاقیہ حادثہ کی رپٹ درج کرلی ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button